اصحاب احمد (جلد 2) — Page 437
437 اور یا وکلا اور یا نو تعلیم یافتہ انگریزی خوان اور یا ایسے نیک نام علماء اور فضلاء اور دیگر شرفا ہیں جوکسی وقت سرکار انگریزی کی نوکری کر چکے ہیں۔یا اب نوکری پر ہیں یا ان کے اقارب اور رشتہ دار اور دوست ہیں جو اپنے بزرگ مخدوموں سے اثر پذیر ہیں اور یا سجادہ نشینان غریب طبع اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ ان میں سے اپنے چند مریدوں کے نام بطور نمونہ آپ کے ملاحظہ کے لئے ذیل میں لکھ دوں۔“ حضور نے تین سوسولہ احباب کے نام درج فرمائے ہیں جن میں پہلے نمبر پر خان صاحب نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ جن کے خاندان کی خدمات گورنمنٹ عالیہ کو معلوم ہیں۔اور تیسرے نمبر پر آپ کے خدام میں سے ” مرزا خدا بخش صاحب ایچ پی سابق مترجم چیف کورٹ پنجاب حال تحصیلدار علاقہ نواب محمد علی خاں صاحب ریاست مالیر کوٹلہ کا نام درج ہے اس میموریل کے متعلق حضرت مولوی عبد الکریم تحریر فرماتے ہیں۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مکرم معظم جناب خاں صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اشتہارات طاعون تو خدمت میں پہنچ گئے ہوں گے۔اب نئی پیشگوئی ( کی ) بنیاد پڑنے لگی ہے۔اس کی مفصل اطلاع عنقریب خدمت میں دی جائے گی۔غالباً برادر مرز ا خدا بخش صاحب نے خدمت میں تازہ الہام لکھا ہوگا۔میں بھی لکھے دیتا ہوں۔يَوْمَ تَاتِبُكَ الْغَاشِيَةً يَوْمَ تَنْجُو كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ يَوْمَ نَجْزِى كُلَّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وہ خوفناک گھڑی جس کا نام غاشیہ ہے آنے والی ہے اس دن ہر جی اپنے اعمال کے بدلہ نجات پائے گا۔اس دن ہم ہر جی کو اعمال کے موافق جزا دیں گے۔یہ منذر الہام ہماری جماعت کو مخصوصاً اعمال صالحہ کی بجا آوری کی طرف متوجہ کرتا ہے۔بردار مرزا خدا بخش صاحب اس عرضداشت انگریزی کے چھپوانے کو کل لاہور گئے ہیں جو آپ کی تحریک پر لکھی گئی ہے اردو میں یہاں چھپ رہی ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس کا ثواب آپ کو ملے گا۔ستائیسویں رمضان کو حضرت فرماتے ہیں ایک بجے شب سے صبح تک احباب کے لئے اس قدر دعا کی گئی کہ اگر خشک لکڑی پر کی جاتی یقیناً سر سبز ہو جاتی۔خدا تعالیٰ نے یہ مبارک مہینہ اس سلسلہ عالیہ کے لئے بھی مبارک کیا۔اس میں مختلف طور پر حضرت کو دکھایا گیا کہ عنقریب کوئی نشان ظاہر ہونے والا ہے۔آپ آئندہ صرف ایک سول ملٹری گزٹ ارسال فرمایا کریں۔والسلام عاجز عبدالکریم از قادیان - ۲۷ فروری ( غیر مطبوعہ ) اس بارہ میں حضرت اقدس اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں۔