اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 420 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 420

420 اقدس لکھنا شروع کیا۔“ یہ امر متعارف وشائع ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے براہین احمدیہ کے شائع ہونے پر اس پر ریو یو لکھا جس میں حضرت اقدس کی بہت ہی تعریف کی اور بتایا کہ اسلام کی نشاۃ اولی کے بعد اب تک کسی نے اسلام کی ایسی خدمت نہیں کی لیکن یہی مولوی صاحب پھر مخالف ہو گئے اور حکومت کے افسران کے کان بھر کر حضرت اقدس کو باغی قرار دینے کے لئے کوشش کی۔اسی طرح مولوی صاحب نے علماء پنجاب و ہندوستان سے حضرت اقدس پر کفر کا فتوی لگوایا مولوی محمد حسین صاحب کا یہ کہنا تھا کہ ”میں نے ہی مرزا کو اونچا چڑھایا تھا اور میں ہی اب اسے نیچے گراؤں گا“ گویا کہ اس کا براہین پر ریویو حضور کی عزت و شہرت کا موجب ہوا تھا۔ڈاکٹر مارٹن کلارک جیسے متعصب پادری نے حضرت اقدس پر یہ الزام لگایا کہ حضور نے اسے قتل کروانے کا منصوبہ کیا۔اس مقدمہ میں مولوی محمد حسین صاحب حضور کے خلاف گواہی دینے کے لئے آئے اور جب حضور کو عدالت میں کرسی پر تشریف فرما دیکھا تو جل بھن کر اپنے لئے کرسی مانگی۔انکار ہونے پر اصرار کیا تو عدالت نے ڈانٹا اور پھر جب شہادت متعصبانہ پائی تو عدالت نے اسے جاری رکھنا مناسب نہ جانا۔حضرت اقدس نے جنوری ۹۸ء میں کتاب البریہ میں مولوی محمد حسین صاحب کے کرسی مانگنے اور عدالت کے ڈانٹنے کا بھی ذکر فرمایا۔مولوی صاحب نے دیدہ دلیری سے اس واقعہ کا انکار کیا۔جس پر حضور نے نے مارچ ۹۸ ء کے اشتہار میں عدالت کے اہل کاروں کے علاوہ سو سے او پر معززین کی گواہیاں پیش کیں۔لیکن مولوی صاحب کی طرف سے دشنام طرازی وغیرہ بدستور جاری قیہ حاشیہ: فرستادہ کے منوانے کے لئے خداوند تعالیٰ نے ) ان کے طعن (کے ) عوض طاعون بھیجی جس سے آپ کو پوری حقیقت معلوم ہو جائے گی۔اگر آپ کو ہدایت کی تلاش ہوئی تو میں حضرت اقدس کی اور کتا بیں بھی بھیجوں گا۔میں نے عرصہ سے کوٹلہ میں خیمہ کے لئے کہلا بھیجا تھا۔مگر مجھ کو آپ کے جواب لکھنے کی فرصت نہ ہوئی اس لئے اب تک دیر ہوئی ہے اگر آپ کو اب بھی خیمہ کی ضرورت ہے تو آپ آدمی بھیج کر خیمہ کوٹلہ سے منگوالیں۔میرا وہاں حکم گیا ہوا ہے۔خیمہ ہمارے ہاں چھوٹا سا ہے۔راقم محمد علی خاں رئیس مالیر کوٹلہ حال مقیم قادیان ضلع گورداسپور