اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 378 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 378

378 جلسه شوری کی کارروائی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالے نے ایک انجمن قائم فرمائی جس کا نام اپنی ایک پرانی رؤیا کی بنا پر انجمن ترقی اسلام رکھا جس کے ممبر مولوی سید محمد احسن صاحب، نواب محمد علی خاں صاحب سید حامد شاہ صاحب ، مولوی شیر علی صاحب (سیکرٹری انجمن ہذا) مرزا بشیر احمد صاحب، ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب، ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب، سیٹھ عبد الرحمن حاجی اللہ رکھا صاحب مقرر کئے گئے۔۲۶۹ مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق نواب صاحب کی شہادت: غیر مباکین کا کہنا تھا کہ حضرت خلیفہ مسیح اول نے مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق حضرت میاں صاحب ( حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ ) کو تنبیہ کی کہ وہ اس مسئلہ کو نہیں سمجھے اس کی تردید میں حضور نے حضرت مولوی سرور شاہ صاحب حضرت مولوی شیر علی صاحب وغیرہ ہم چار اشخاص کی شہادات پیش کی ہیں۔چنانچہ نواب صاحب کی شہادت یوں ہے۔دو مجھے جہاں تک یاد ہے کہ حضرت خلیفہ مسیح علیہ السلام نے ترجمہ قرآن شریف است علیہ کے سننے کے وقت جو مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں فرمایا تھا کہ مجھ پر بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ کبھی میں (غیر احمد یوں ) کو کافر کہتا ہوں اور کبھی مسلمان۔یہ دقیق مسئلہ ہے کسی نے نہیں سمجھا حتی کہ میاں نے بھی نہیں سمجھا۔یہ مسئلہ بھی احمدیوں میں صاف ہونے کے قابل ہے۔القول الفضل صفحہ ۴۵۔یہ کتاب حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالے نے ۱۹۱۵ء میں خواجہ کمال الدین صاحب کے رسالہ ” اندورنی اختلاف سلسلہ احمدیہ کے اسباب کے جواب میں ایک روز میں تالیف فرمائی تھی ) آئینہ صداقت صفحه ۹۵ و۔۔۔با ختلاف چند الفاظ یوں درج ہے۔” مجھے جہاں تک یاد ہے حضرت خلیفہ اسیح علیہ السلام نے ترجمہ قرآن شریف کے سننے کے وقت جو مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں فرمایا تھا کہ مجھ پر بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ کبھی میں غیر احمد یوں کو مسلمان کہتا ہوں اور کبھی کا فریہ دقیق مسئلہ کسی نے نہیں سمجھا حتی کہ میاں نے بھی نہیں سمجھا۔یہ مسئلہ بھی غیر احمد یوں میں صاف ہونے کے قابل ہے۔“