اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 322 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 322

322 تفصیل حضه نقشه نمبر ۱۲ مقامات مقدسه نوٹ : نقشہ کے جس حصہ کا ذکر کتاب کے جس صفحہ پر آیا ہے اسے آخر پر درج کر دیا گیا ہے۔-۱۴ مکانات حضرت مولوی شیر علی صاحب ( تعمیر شده در خلافت اولی ۱۵ مکان حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب موسومه به الصفة ( تعمیر شده در خلافت اولی) - ڈسٹرکٹ بورڈ سکول جس میں کچھ عرصہ تک حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ نے تعلیم پائی عرصہ تک اس مدرسہ کے مدرس کے سپر دڈاکخانہ کا کام بھی رہا (صفحہ ۱۳۸) ۱۷۔اس عمارت میں جو مملو کہ حضرت ام المومنین نور اللہ مرقدھا ہے کافی عرصہ سے ڈاکخانہ منتقل ہو چکا ہے۔مسجد اقصیٰ کے مشرق میں کچھ عرصہ ڈاکخانہ رہاوہاں سے نمبر۱۷ میں منتقل ہوا ۱۸ حضرت خلیفہ اسیح اول کے گھوڑے سے گرنے کی جگہ (حاشیه صفحه۔۔۔) مکرم سید عبدالرحمن صاحب حال امریکہ نے ۷ جنوری ۵۲ کومکرم مرزا برکت علی صاحب اور خاکسار موئف کو گھوڑے سے گرنے کی یہ جگہ موقعہ پر دکھائی۔اور بیان کیا کہ اس حادثہ کا میری طبیعت پر گہرا اثر ہوا اور اب تک اس کا نقشہ مجھے پوری طرح یاد ہے آپ نے ذیل کا تحریری بیان اس بارہ میں دیا: حضرت خلیفتہ امیج اول جب تنگ گلی میں سے گزر کر شیخ رحمت اللہ صاحب کوئلہ فروش کے مکان کے سامنے دروازہ کی جانب جنوب قریباً دس فٹ کے فاصلہ پر نالے کے نیچے پہنچے۔تو وہاں ایک بڑا کھنگر پڑا تھا جس سے گھوڑی نے ٹھوکر کھائی اور حضور زمین پر آ رہے اور اسی کھنگر سے حضور زخمی ہو گئے۔باہر سے کسی کی آواز آپ کے گرنے کے متعلق سن کر فوراً شیخ صاحب کی اہلیہ محترمہ گھر سے باہر نکل آئیں۔میرحسین صاحب بریلوی میرے پھوپھا گلی کے سرے پر آتشباز مہر دین کے مکان کے ملحق رہتے تھے اور والدہ اور میں وہاں آئے ہوئے تھے اہلیہ محترمہ شیخ صاحب وہاں بھی بتانے آئیں۔گھر میں مرد صرف میں ہی تھا۔میں فوراً حضور کے پاس پہنچا تو حضور زمین پر گرے پڑے تھے اور اُٹھنے کی کوشش کر رہے تھے اتنے میں شیخ صاحب چار پائی لیکر آ گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو مجھ سے پہلے علم ہو چکا تھا۔اب چار پائی پر ڈال کر وہاں سے احباب لے گئے اب اس وقت کافی لوگ جمع ہو چکے تھے“