اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 295 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 295

295 ہے ۲۳ و ۲۴ تاریخ جناب قبلہ نواب محمد علی خاں نے احباب قادیان کو اپنے صاحبزادے محمد عبد اللہ خاں صاحب کی دعوۃ ولیمہ دی۔66 ۲۳۸ میہ : حضرت نواب محمد علی خاں صاحب اور حضرت مسیح موعود کے خاندان ایک رشتہ میں مبارکباد یہ روز کر مبارک شبـــحـــــان مــن يـــرانـــی نہایت مسرت اور دلی انبساط کے ساتھ یہ خبر شائع کی جاتی ہے کہ آج کے جون ۱۵ء کو بعد نماز عصر حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء مسیح موعود کی دوسری اور آخری صاحبزادی حضرت امتہ الحفیظ کا نکاح ساعت سعید میں حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی پہلی بیگم کے بطن کے دوسرے صاحبزادے سردار عبداللہ خانصاحب سے ہو گیا والحمد للہ علی ذلک۔صاحبزادی امتہ الحفیظ خدا تعالیٰ کی پاک وحی دخت کرام کے معزز خطاب سے یاد کی گئی ہے اور قبل از وقت اس کی خبر اللہ تعالیٰ نے دی اس لئے وہ ایک آیتہ اللہ ہے۔حضرت مسیح موعود کیسا تھ صبری تعلقات خدائے تعالے کے خاص فضل اور برکات کا نشان ہیں اور یہ سعادت ازل سے حضرت نواب محمد علی صاحب اور ان کے صاحبزادہ عبداللہ خاں کیلئے مقدر تھی۔بخشند ایں سعادت بزور بازو نیست تا نہ بخشد خدائے حضرت مسیح موعود کے ساتھ رشتہ کے رنگ میں فرزندی کے تعلقات کے حصول کی بیہودہ کوششیں بعض بدقسمتوں کے لئے ابدی محرومی کا موجب ہو گئیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی نظر سے اس کے ہاتھ سے ممسوح اور معطر کئے ہوئے بندے کی فرزندی کے قابل روحیں تھیں، ان کے لئے آسمان پر پہلے سے لکھا گیا تھا۔الحمد اللہ وہ نوشتہ پورا ہو گیا اس کے بعد اب دنیا کے آخر ہونے تک یہ سعادت کسی کو نہیں مل سکتی اس لئے کہ مسیح موعود آپ کا اور اس کی پاک اولا د جوخدا تعالیٰ کے نشانات ہیں ، ہو چکی۔دنیا میں بہت نیک اور اعلیٰ درجہ کی خواتین ہونگی مگر حضرت ام المومنین کا درجہ حضرت مسیح موعود کے تعلق کے باعث حضرت میر ناصر نواب قبلہ کی بیٹی کے سوا اب نہیں مل سکتا۔ایسا ہی مسیح موعود کی فرزندی کے شرف میں اب حضرت نواب محمد علی خاں صاحب اور سردار عبداللہ خاں صاحب منفرد ہو چکے۔اس لئے اس عزت اور شرف پر میں ناظرین الحکم کی طرف سے حضرت نواب صاحب اور ان کے خاندان کو بہت بہت مبارکباد دیتا