اصحاب احمد (جلد 2) — Page 296
شجرہ نسب 296 ذیل میں حضرت نواب صاحب کی اولا د شجرہ کی صورت میں دکھائی جاتی ہے۔حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ نے ۲۲ جنوری ۱۹۰۵ء کو حضرت نواب صاحب کو تحریر کیا۔مکانات کا بنانا شیروانی کوٹ اور مالیر کوٹلہ میں آپ کے لئے رحمت بخش نظر نہیں آیا اور میرے لئے بھی خموشی بہتر ہے میں نے آج رؤیا دیکھی ہے کہ آپ کے مکانات بڑے بڑے سلسلہ میں بن رہے ہیں۔یہ رویا جہاں فی بیوت اذن الله ان ترفع پر دلالت کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے ظاہری رنگ میں اس طرح پورا کر دیا کہ آپ کو اس کے بعد کوٹھی دار السلام قادیان میں بنانے کا موقعہ ملا جو ہر لحاظ سے بابرکت ہوئی اور آپ کی اولاد میں سے متعدد کو قادیان میں کوٹھیاں میسر ہوئیں ذیل میں اولا د شجرہ میں ظاہر کی گئی ہے۔مجرف جن کی تاریخ ولادت معلوم ہو سکی خطوط وحدانی میں درج کر دی گئی ہے۔بعض جگہ الفضل میں مندرجہ تاریخوں سے اختلاف نظر آئے گا۔سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں کہ بعض اوقات وہاں صحیح تاریخیں شائع نہیں ہوئی ہیں۔یہاں درج شدہ صحیح ہیں۔بقیہ حاشیہ : ہوں کہ یہ بہت ہی بڑا انعام ان پر ہوا ہے وہ جسقد رسجدات شکر بجالائیں کم ہے اور حضرت ام المومنین اور حضرت مسیح موعود کے خاندان کے تمام ممبروں اور حضرت میر ناصر نواب صاحب قبلہ کے خاندان کے تمام ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے اپنے فضل و کرم سے اس رشتہ کو ہر قسم کی برکات اور فضلوں کا ذریعہ بنائے۔آخر میں حضرت امام سید نافضل عمر کے حضور مبارکباد عرض کرتے ہوئے اپنے لئے درخواست دُعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت ان کے لئے مقدر کی تھی صاحبزادی امتہ الحفیظ کی آمین اور نکاح انکے ہاتھ پر ہوا۔الحمد اللہ خاکسار یعقوب علی تراب (ایڈیٹر الحکم قادیان)