اصحاب احمد (جلد 2) — Page 281
281 فرمایا ” آج کا دن خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقتوں میں سے ایک عظیم الشان صداقت اور آیات اللہ میں سے ایک آیت اللہ ہے دنیا میں بہتیرے نکاح ہوئے ہیں ☆ حضرت مسیح موعود کا الہام ہے۔يوم الاثنين۔۔۔۔يايوم الاثنين جس کا ترجمہ آپ نے یوں فرمایا کہ دوشنبہ مبارک ہے، دوشنبہ اور چونکہ یہ نکاح دوشنبہ کے دن قرار پایا جس سے ایک پیشگوئی پوری ہوئی۔اس لئے یہ دن مسیح موعود کے صداقت کی نشانوں میں سے ایک نشان قرار دیا گیا۔بقیہ حاشیہ : - ہے کہ پیر کے دن نکاح ہو جائے والسلام نوٹ : مراد ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ (مولف) اس کے متعلق ذیل کا اشٹام ضبط تحریر میں لایا گیا۔"بسم الله الرحمن الرحيم مهر نامه از جانب محمد عبداللہ خاں صاحب خاکسار مرزا محمود احمد نحمده ونصلى على رسوله الكريم باعث تحریر آں کہ جو کہ ۷ جون ۱۹۱۵ء بروز دوشنبہ کو میرا نکاح امته الحفیظ بیگم دختر سید نا مولانا واما منا حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مهدی مسعود علیہ السلام مرحوم مغفور رئیس قادیان ضلع گورداسپور سے بعوض مہر مبلغ ۱۵۰۰۰ پندرہ ہزار روپیہ کلدار جس کے نصف ساڑھے سات ہزار ہوتے ہیں ہوا ہے یہ پندرہ ہزار روپیہ مہر امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ مذکورہ کا بطور مہر متوجل مقرر ہوا ہے جو میرے اور میرے ورثاء پر حق واجب ہے پس زوجہ ام مذکورہ جب چاہیں اس رقم کو مجھ سے یا میرے ورثاء سے وصول کر سکتی ہیں پس یہ چند کلمات بطور مہر نامہ وا قرار نامہ وسند کے آج لکھ دئے کہ عند الحاجت کام آئیں۔وقت نکاح کے متعلق استفساراً نواب صاحب نے تحریر کیا: دار السلام ۶ / جون ۱۹۱۵ء بسم الله الرحمن الرحيم سیدی حضرت خلیفتہ المسح مکرم معظم سلمکم اللہ تعالی۔اسلام علیکم۔غالبا نکاح بعد عصر ہو گا مگر احتیاطاً حضور سے ملتیجی ہوں کہ کیا بعد عصر ہوگا یا کسی اور وقت تا کہ اس وقت حاضر ہو جائیں۔محمد علی خاں۔جوا با حضور نے تحریر فرمایا : ” انشاء اللہ نماز عصر کے بعد بڑی مسجد میں ہوگا۔مرز امحمود احمد