اصحاب احمد (جلد 2) — Page 269
269 میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب کے رشتہ کے متعلق خط و کتابت مکرم میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب کے رشتے کے لئے حضرت نواب صاحب نے جو سلسلہ جنبانی کی اور اس تعلق میں جو خط و کتابت ہوئی وہ کئی لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے اس لئے اسے یہاں درج کیا جاتا ہے۔آپ نے میاں صاحب کو تحریر کیا: بسم الله الرحمن الرحيم دار السلام / ۹ مئی ۱۹۱۴ء یا اپنی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم میں چاہتا ہوں کہ تمہارا رشتہ امتہ الحفیظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بقیہ حاشیہ: چونکہ میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب کے متعلق حضرت نواب صاحب کے خطوط آپ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہیں اور اسلام سے عجیب وابستگی ظاہر کرتے ہیں اس لئے یہاں درج کر دئے جاتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم یا اپنی سلمکم اللہ تعالی۔السلام علیکم۔دربارہ رشتہ کور وائی میری رائے یہ ہے کہ انسان کو ایسے امور میں چند امور کا خیال رکھنا چاہئے۔اول دین۔دوم علم۔سوم اچھی عادات۔چہارم آخری درجہ صورت۔اس لئے میں نے بوصاحبہ سے ان امور مندرجہ بالا کی نسبت دریافت کیا ہے مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔کل پھر خط لکھا ہے۔پس اب تم سے مندرجہ ذیل امور دریافت طلب ہیں۔اول۔اگر تم کو مندرجہ ذیل امور کی دریافت کی ضرورت نہیں تو میں کل ہی لکھ دوں ورنہ امور مندرجہ بالا کے جواب آنے پر بعد غور فیصلہ کیا جائے۔دوم۔یہ اب تم سمجھ لو کہ یہ لوگ سخت دنیا دار ہیں اور ان لوگوں سے کم از کم میرے جیسے انسان کے لئے نبھنا مشکل ہے اور پھر یہ بھی نواب صاحب مالیر کوٹلہ کے متعلق عین ممکن ہے کہ وہ کوئی روک ڈالیں اور پھر تم کو ملال ہو اور رشتہ نہ ہو سکے۔پس تم کو اس کے متعلق قوی امید پہلے ہی قائم نہ کر لینی چاہئے۔شرائط حسب ذیل ہوں گی۔۱- نکاح بروز جمعہ عصر اور مغرب کے درمیان کوئی احمدی بزرگ پڑہائیں گے۔کسی قسم کی رسم سوائے سادہ نکاح کے نہ ہو گی۔ہماری جانب سے بموجب شریعت ایک جوڑا پارچہ اور خوشبو ہوگی اور ادھر سے بھی بے فائدہ جہیز نہ ہو گا۔محض ضروری زیور اور پارچہ کا رآمد۔باقی کے لئے نقد۔مہر دس ہزار سے زیادہ نہ ہوگا۔پس یہ تمہارے علم کے لئے لکھ دیا ہے تا کہ کچھ شکایت نہ ہو۔-۲ راقم محمد علی خاں ۱۵ را پریل ۱۹۴۱ء