اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 248 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 248

248 ڈائری نواب صاحب بابت رخصتانه رخصتانہ کے تعلق میں حضرت نواب صاحب کی ڈائری کا اندراج از سب ضروری ہے اس لئے ہدیہ قارئین کرام کی جاتی ہے۔تحریر فرماتے ہیں: بقیہ حاشیہ: - خدا سچا خدا اور ساری تعریفوں کا سزاوار ہے جس نے تمہاری دامادی کا تعلق ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود تمہارے نسب کو شریف بنایا جو فارسی خاندان اور سادات سے معجون مرکب ہے۔اللہ تعالیٰ کی یہ وحی ایک لمبا زمانہ گزرا حضرت مسیح موعود پر نازل ہوئی اور اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے موافق (جیسا کہ صراحت کے ساتھ پیشگوئیوں میں مذکور تھا اور حضرت مسیح موعود نے کھول کر اپنی تصانیف میں لکھا ہے) حضرت جری اللہ کا صہری تعلق دہلی میں حضرت خواجہ میر درد کے صحیح النسب اور دیندار اور خدا پرستی میں ممتاز خاندان کے ساتھ ہوا۔اور وہ محترم خاتون جواب ہماری ام المؤمنین ہے ( خدا کی رحمتیں اس پر ہوں اور اس کا سایہ ہمارے سروں پر ) خدیجہ اللہ کے لقب سے خدا تعالیٰ کی وحی کی رو سے نامزد ہوئی اور اللہ تعالے نے ہر طرح سے اس کے دامن مراد کو بھر دیا۔چنانچہ کئی بچے جو اپنے رنگ میں آیت من آیات اللہ تھے اور ہیں (وہ با خدا اور با مراد ہوکر دنیا کے رہنما اور پیشوا ہوں ) ان میں سے حضرت بنت رسول صاحبزادی مبار کہ بیگم صاحبہ کا نکاح ۱۷ فروری ۱۹۰۸ء کو حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ سے ہوا تھا۔جیسے کہ یہ خبر مبارک اثر شائع ہو چکی ہے۔آج پھر مجھے موقعہ ملا ہے کہ اس مسرت بخش خبر کی اشاعت کی تجدید کروں جب کہ حضرت صاحبزادی صاحبہ کی تقریب رخصت کا مبارک دن ہے۔میں نے مختلف اوقات پر تہنیت نامے۔مباکبادیں خاندان نبوت کے نونہالوں کی تقریبوں پر شایع کی ہیں۔میری غرض ہمیشہ ان سے یہی ہوا کرتی ہے کہ آیات اللہ کے تذکرہ اور یاددہانی سے اپنے احباب کو ایمان بڑہانے کا موقعہ دوں اسی نیت سے پھر اس مبارکباد کو شایع کرتا ہوں۔میں اس موقعہ پر حضرت نواب صاحب قبلہ کو خصوصیت سے مبارکباد دیتا ہوں اس لئے کہ جو فضل ان پر ہوا ہے اور خدا کے برگزیدہ رسول مہدی اور مسیح نے جس شفقت اور اکرام سے ان کو نوازا ہے وہ لانظیر ہے۔اگر چہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پہلے بھی ایک شرف اور بزرگی بخشی تھی۔مگر یہ فضل نور علی نور کا مصداق ہے اس لئے میں پھر خصوصیت سے ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔تعلق ان کے لئے بیش از پیش انعامات اور برکات کا موجب ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی ذات بابرکات کے لئے اپنے موعود مامور کے ذریعہ جو وعدے فرمائے ہیں وہ ضرور پورے