اصحاب احمد (جلد 2) — Page 219
219 اولاد ہے اور یہ دراصل اس پیشگوئی کے موافق ہے جو خود حضرت اقدس کی اولاد کثیر کے متعلق ہے۔جب حضور چالیس روز تک بمقام ہوشیار پور خلوت گزیں ہو کر خاص طور پر عبادت واذکار میں مصروف ہوئے اور اسلام کی ترقی کے لئے دعائیں کیں ان کو قبول کر کہ اللہ تعالیٰ نے حضور کو ایک خاص شان کے فرزند کی ولادت کی خبر دی۔اس الہام کو حضور نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء کے اشتہار میں شایع کیا۔اس کا ایک حصہ یہ ہے۔تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین ۱۶۴ مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا۔تیری نسل بہت ہو گی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا ؟ سونو اب صاحب کی کئی صاحبزادیاں پوتیاں اور ایک نواسی حضور کے خاندان میں نکاح میں آ کر موعود خواتین مبارکہ کے زمرہ میں شامل ہوئیں نیز خذوا التوحيد التوحید یا ابناء الفارس کے الہام میں جو ابناء فارس مخاطب ہوئے ہیں ان کا ایک حصہ آپ کی اولاد میں سے ہونے والی خواتین مبارکہ کے بطن سے ہونے کے باعث یہ امر نواب صاحب کی علومشان کو اور بھی چار چاند لگاتا ہے اور مرورزمانہ سے یہ فخر نواب صاحب کا بڑھتا رہے گا اور ان امور میں کبھی کوئی شخص آپ کا مماثل نہیں ہوسکتا۔جف القلم بما هو كائن۔شجرہ نسب سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس سے آپ کو اس وقت تک پندرہ قرابیں ہو چکی ہیں چنانچہ دو رشتوں سے آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سمدھی اور ایک رشتہ سے حضور کے داماد۔دو رشتوں سے حضرت خلیفۃ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے کے سمدھی۔دو رشتوں سے قمر الا بنیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے سدھی اور ایک رشتہ سے آپ حضرت اقدس کے سسرال میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے سمدھی ہوتے ہیں آپ کی صاحبزادی محترمہ بو زینب بیگم صاحبہ ایک رشته سے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے کی اور ایک رشتہ سے حضرت اقدس کے نبیرہ مکرم صاحبزادہ مرزا عزیز احمد کی سدھن ہوئیں اور نواب صاحب کے صاحبزادہ مکرم میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب حضرت اقدس علیہ السلام کی فرزندی میں آنے کی فضیلت کے علاوہ ایک رشتہ سے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور دورشتوں سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے سمدھی ہونے کا شرف بھی رکھتے ہیں۔نواب صاحب کا پردہ کے متعلق تشدد محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ کے وفات کی بعد حضور نے نواب صاحب کے ایک جگہ رشتہ کرا دینے کی