اصحاب احمد (جلد 2) — Page 205
205 معلوم ہوتا ہے کہ شاید اسی بارہ میں بیگم صاحبہ محترمہ نے حضور کی خدمت میں ایک خط تحریر کیا جس کے جواب میں حضور فرماتے ہیں۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم عزیزہ امتہ الحمید بیگم زاد عمر ہا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا خط مجھ کو ملا میں نے اول سے آخر تک پڑھ لیا ہے۔یادر ہے کہ میں آپ کی نسبت کسی قسم کی بات نہیں سنتا۔ہاں مجھے یہ خیال ضرور ہوتا ہے کہ جن کو ہم عزیز سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دین اور دنیا میں ان کی بھلائی ہو ان کی نسبت ہمیں یہ جوش ہوتا ہے کہ کوئی غلطی ان میں ایسی نہ ہور ہے جو خدا تعالیٰ کے سامنے گناہ ہو جس میں ایمان کا خطرہ ہو اور جس قدرکسی سے میری محبت ہوتی ہے اسی قدر امر مذ کو رفتنہ پردازوں کی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ تھا ورنہ حضور مرحومہ کا خاص خیال رکھتے تھے چنانچہ مکرم میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضور جب بھی سفر سے تشریف لاتے تو بالعموم خود ہی ملنے کے لئے تشریف لے آتے حضور کی توجہ جاذب فضل الہی ہوئی چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ۔السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آج بوقت چار بجے صبح کو میں نے ایک خواب دیکھا۔میں حیرت میں ہوں کہ اس کی کیا تعبیر ہے میں نے آپ کی بیگم صاحبہ عزیزہ سعید ہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ کو خواب میں دیکھا کہ جیسے ایک اولیاء اللہ خدا سے تعلق رکھنے والی ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھ میں نحمده و نصلى على رسوله الكريم بقیہ حاشیہ: - چالیس روز تک اس کو انجام دیں اور دوسرے وقت کی دوا میں آپ ناغہ نہ کریں وہ بھی خون صاف کرتی ہے اور دل کی گھبراہٹ کو دور کرتی ہے اور آنکھوں کو بھی مفید ہے۔مگر آپ بیچ میں ناغہ کر دیتے ہیں جیسا کہ کل آپ نے دوا نہیں پی ناغہ نہیں ہونا چاہئے اور۔نیز مصالحہ، مرچیں اور لونگ اور لہسن وغیرہ نہیں کھانا چاہئے۔یہ آنکھوں کے لئے بھی مضر ہیں۔آپ کیلئے یہ غذا چاہئے۔انڈا ، دودھ، پلاؤ گوشت ڈال کر ، گوشت جس میں کچھ سبزی ہے۔ثقیل یعنی بوجھل چیزوں سے پر ہیز چاہئے۔بہت میٹھا یعنی شیرینی نہیں کھانی چاہئے۔ایک جگہ بیٹھے نہیں رہنا چاہئے۔کچھ حرکت چاہیئے۔عمدہ ہوار بیع کی لینی چاہئے۔غم نہیں کرنا چاہئے۔اس علاج سے پھنسیاں وغیرہ انشاء اللہ دور ہو جائیں گی۔والسلام یہ مکتوب نمبر ۶۲ مکمل طبع نہیں ہوا۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ الله