اصحاب احمد (جلد 2) — Page 100
100 مکرم عرفانی صاحب فرماتے ہیں : جنوری ۹۲ء میں حضرت اقدس لاہور تشریف لے گئے ابتدا چونے منڈی میں منشی میران بخش کی کوٹھی میں فروکش ہوئے۔وہاں آپ نے ایک تقریر کی اور حضرت حکیم الامہ نے بھی تقریر کی تھی۔اس کے بعد محبوب رایوں کے مکان واقعہ ہیرا منڈی میں تشریف لے گئے اور وہاں قیام فرمایا۔فروری میں مولوی عبدالحکیم صاحب کلانوری سے حضرت اقدس کا مباحثہ ہوا۔اس عرصہ میں حضرت نواب صاحب کو لا ہور آنے کا موقعہ نہیں ملا۔البتہ آپ جلسہ سالانہ ۹۲ء میں شریک ہوئے۔“ مارچ ۹۳ء میں حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ نے بھی دو روز کے لئے دعا کی خاطر قادیان آنے کی آپ کو تحریک فرمائی چنانچہ فرماتے ہیں: بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وآله واصحابه لتسلیم۔خاکسار نور الدین اللهم اجعله اسمه آمین۔بگرامی خدمت حضرت نواب صاحب مکرم معظم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ۔گذارش پرداز ا۔عرق اور افسنتین۔دونوں وقت سحر اور افطار کے وقت کھانے سے اول گودس منٹ ہی پہلے کیوں نہ ہو کھالیں۔۲- معدہ پر روغن کا ملناخلو معدہ کے وقت انسب ہے اور رمضان شریف میں وہ دو پہر اور رات کے دس بجے کافی ہے۔اگر دو وقت نہ ہو سکے تو ایک ہی وقت کافی ہے۔دوپہر کے وقت۔یہاں تک آپ کے ۱۳ مارچ ۹۳ ء کے کرم نامہ کا جواب ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں اپنی صفات میں اپنے افعال باہمہ کامل عدل اور کامل رحم کے بالکل مستغنی ہے اور صاف ظاہر ہے کہ کامل علم کامل قدرت کامل خدائی کو غنالازمی ہے۔پھر بائیں ہمہ اللہ تعالیٰ حتی اور سیتر ہے۔کیا معنی بڑا حیا والا اور پردہ پوش ہے۔یہ میری باتیں سرسری نہیں بلکہ واقعی ہیں۔حضرت جب آپ کے لئے دعا پر زور دیتے تب ہی آپ کے لئے صبر اور تقویٰ کا حکم نازل ہوتا حضرت حیران رہ جاتے کہ یہ کیا معاملہ ہے آخر یہ صلاح ٹھہری کہ پیارا نواب صرف دو روز کے واسطے یہاں آجاوے۔مطلب یہ تھا کہ بعض وقت رو برو ہونے سے حجاب جلد اُٹھ جاتا ہے۔ان چند روزوں میں آپ کے لئے توجہ پیش تھی آپ زیادہ تر خوف الہی اور خشیت ربانی سے کام لیتے اور مجھے یقین