اصحاب احمد (جلد 2) — Page xiii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَّلِي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُود مع التسليم عرض حال میں اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجو دہوں کہ محض اس کے فضل اور رحم سے اصحاب احمد کی جلد دوم پا یہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے۔اور آئندہ بھی اسی سے استعانت کرتا ہوں رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعِلَّى الْعَظِيمِ جلد اوّل پر تبصرے جلد اول کے متعلق بزرگانِ کرام اور سلسلہ کے اخبارات کے بعض تاثرات کا ذیل میں اندراج کیا جاتا ہے: ۱- قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں: " کتاب بہت خوب ہے۔اللہ تعالی آپ کے اخلاص اور محنت کو قبول فرمائے اور اس ( کی ) اشاعت کو مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین۔“ پھر تحریر فرماتے ہیں : " آپ کی تصنیف اصحاب احمد مجھے مل گئی تھی۔جزاکم اللہ بہت اچھی اور محنت سے لکھی ہوئی ہے۔مگر بعض خفیف غلطیاں ہوگئی ہیں جن کے متعلق کتاب کو دوبارہ پڑھ کر اطلاع دے سکوں گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس محنت کا اجر عطا فرمائے۔“ ۲- حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتی ہیں: اللہ تعالیٰ آپ کے کام اور محنت اور ارادوں میں برکت دے اور یہ مبارک کام اُس کی نصرت سے احسن طور پر آپ کے ہاتھوں سے انجام کو پہنچے اور ہمیشہ ہمیش تک دُنیا کے لئے بابرکت اور آپ کے لئے ثواب خیر کا موجب ہو۔آمین۔“