اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 78 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 78

فرماتے ہیں: 78 نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی نواب صاحب سلمہ۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ چونکہ اس عاجز نے پانچ سو روپیہ آں محب کا قرض دینا ہے مجھے یاد نہیں کہ میعاد میں سے کیا باقی رہ گیا ہے اور قرضہ کا ایک نازک اور خطرناک معاملہ ہوتا ہے۔میرا حافظہ اچھا نہیں۔یاد پڑتا ہے کہ پانچ برس میں ادا کر نے کا وعدہ کیا تھا اور کتنے برس گزر گئے ہوں گے۔عمر کا کچھ اعتبار نہیں آپ براہ مہربانی اطلاع بخشیں کہ کس قدر میعاد باقی رہ گئی ہے تا حتی الوسع اس کا فکر رکھ کر تو فیق باری تعالیٰ میعاد کے اندر اندر ادا ہو سکے اور اگر ایک دفعہ نہ ہو سکے تو کئی دفعہ کر کے میعاد کے اندر بھیج دوں امید کہ جلد اس سے مطلع فرما دیں تا میں اس فکر میں لگ جاؤں۔کیونکہ قرضہ بھی دنیا کی بلاؤں میں سے ایک سخت بلا ہے اور راحت اسی میں ہے کہ اس سے سبکدوشی ہو جائے۔دوسری بات قابل استنفار یہ ہے کہ مکرمی اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب قریباً دو ہفتہ سے قادیان تشریف لائے ہوئے ہیں اور آپ نے جب آپ کا اس عاجز کا تعلق اور حسن ظن تھا بیس روپے ماہوار ان کو اسی سلسلہ کی منادی اور واعظ کی غرض سے دینا مقرر کیا تھا۔چنانچہ آپ نے کچھ عرصہ ان کو دیا امید کہ اس کا ثواب بہر حال آپ کو ہوگا۔لیکن چند ماہ سے ان کو کچھ نہیں پہنچا اب اگر اس وقت مجھ کو اس بات کے ذکر کرنے سے بھی آپ کے ساتھ دل رُکتا ہے مگر چونکہ مولوی صاحب موصوف اس جگہ تشریف رکھتے ہیں اس لئے آپ جو مناسب سمجھیں میرے جواب کے خط میں اس کی نسبت تحریر کر دیں۔حقیقت میں مولوی صاحب نہایت صادق دوست اور عارف حقائق ہیں وہ مدراس اور بنگلور کی طرف دورہ کر کے ہزار ہا آدمیوں کے دلوں سے تکفیر اور تکذیب کے غبار کو دور کر آئے ہیں اور ہزار ہا کو اس جماعت میں داخل کر آئے ہیں اور نہایت مستقیم اور قومی الایمان اور پہلے سے بھی نہایت ترقی پر ہیں۔ہماری جماعت اگر چہ غرباء اور ضعفاء کی جماعت ہے لیکن (انشاء اللہ۔ناقل ) العزیز یہی علماء اور محققین کی جماعت ہے اور انہی کو میں متقی اور خدا ترس اور عارف حقائق پاتا ہوں اور نیک روحوں اور دلوں کو دن بدن خدا تعالٰی کھینچ کر اس طرف لاتا ہے۔فالحمد اللہ علی ذالک۔خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان - ۹؍ دسمبر ۱۸۹۴ء اسی طرح حضور ایک نیک کام کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔مولوی صاحب کو کل ایک دورہ