اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 62 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 62

62 شمار سے برابر ہوگا۔یعنی تین سو تیرہ ہونگے۔اور ان کے نام بقید مسکن وخصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہونگے۔اب ظاہر ہے کہ کسی شخص کو پہلے اس سے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ وہ مہدی موعود ہونے کا دعوی کرے اور اس کے پاس چھپی ہوئی کتاب ہو جس میں اس کے دوستوں کے نام ہوں لیکن میں پہلے اس سے بھی آئینہ کمالات اسلام میں تین سو تیرہ نام درج کر چکا ہوں اور اب دوبارہ اتمام حجت کے لئے تین سو تیرہ نام ذیل میں درج کرتا منصفه ہوں تا ہر ایک سمجھ لے کہ یہ پیشگوئی بھی میرے ہی حق میں پوری ہوئی اور بموجب منشاء حدیث کے یہ بیان کر دینا پہلے سے ضروری ہے کہ یہ تمام اصحاب خصلت صدق وصفار رکھتے ہیں اور حسب مراتب جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے بعض بعض سے محبت اور انقطاع ا کی اللہ اور سرگرمئی دین میں سبقت لے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضاء کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔“ ۵۹ نواب صاحب کا ۳۱۳ صحابہ میں سے ہونا نواب صاحب بھی ان مخلصین میں سے ہیں بلکہ آپ ان معدودے چند ممتاز اصحاب میں سے ہیں کہ جن کے اسماء ہر دو فہرستوں میں شامل ہیں بلکہ اس سے قبل ازالہ اوہام میں بھی درج ہو چکے ہیں ازالہ اوہام حصہ دوم میں حضور زیر عنوان ” بعض مبائیعین کا ذکر اور نیز اس سلسلہ کے معاونین کا تذکرہ اور اسلام کو یورپ و امریکہ میں پھیلا نیکی احسن تجویز تحریر فرماتے ہیں: ”پیار و یقیناً سمجھو کہ خدا ہے اور وہ اپنے دین کو فراموش نہیں کرتا بلکہ تاریکی کے زمانہ میں اس کی مدد فرماتا ہے۔مصلحت عام کے لئے ایک کو خاص کر لیتا ہے اور اس پر علوم لدنیہ کے انوار نازل کرتا ہے سواسی نے مجھے جگایا اور سچائی کے لئے میرا دل کھول دیا میری روزانہ زندگی کا آرام اسی میں ہے کہ میں اسی کام میں لگا رہوں۔بلکہ میں اسکے بغیر جی ہی نہیں سکتا کہ میں اس کا اور اُس کے رسول کا اور اس کی کلام کا جلال ظاہر کروں۔مجھے کسی کی تکفیر کا اندیشہ نہیں اور نہ کچھ پروا۔میرے لئے یہ بس ہے کہ وہ راضی ہو جس نے مجھے بھیجا ہے۔ہاں میں اس میں لذت دیکھتا ہوں کہ جو کچھ