اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 63 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 63

63 اس نے مجھ پر ظاہر کیا وہ میں سب لوگوں پر ظاہر کروں اور یہ میرا فرض بھی ہے کہ جو کچھ مجھے دیا گیا وہ دوسروں کو بھی دوں اور دعوت مولیٰ میں ان سب کو شریک کرلوں جو ازل سے بلائے گئے ہیں میں اس مطلب کے پورا کرنے کے لئے قریباً سب کچھ کرنے کے لئے مستعد ہوں اور جانفشانی کے لئے راہ پر کھڑا ہوں لیکن جوامر میرے اختیار میں نہیں میں خداوند قدیر سے چاہتا ہوں کہ وہ آپ اس کو انجام دیوے۔میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ ایک دست غیبی مجھے مدد دے رہا ہے اور اگر چہ میں تمام فانی انسانوں کی طرح نا توان اور ضعیف البنیان ہوں تاہم میں دیکھتا ہوں کہ مجھے غیب سے قوت ملتی ہے اور نفسانی قلق کو دبانے والا ایک صبر بھی عطا ہوتا ہے اور میں جو کہتا ہوں کہ ان الہی کاموں میں قوم کے ہمدرد مدد کریں وہ بے صبری سے نہیں بلکہ صرف ظاہر کے لحاظ اور اسباب کی رعایت سے کہتا ہوں ورنہ خدا تعالیٰ کے فضل پر میرا دل مطمئن ہے اور اُمید رکھتا ہوں کہ وہ میری دُعاؤں کو ضائع نہیں کرے گا اور میرے تمام ارادے اور اُمید میں پوری کر دے گا۔اب میں ان مخلصوں کا نام لکھتا ہوں جنہوں نے حتی الوسع میرے دینی کاموں میں مدددی یا جن پر مدد کی امید ہے یا جن کو اسباب میسر آنے پر طیار د یکھتا ہوں۔“ اس کے بعد حضور نے انتالیس احباب کے تفصیلاً حالات درج فرمائے ہیں اور پینتیس احباب کے صرف نام تحریر فرمائے ہیں۔نواب صاحب کے حالات با تفصیل آٹھویں نمبر پر درج ہیں جو ہم دوسری جگہ نقل کر چکے ہیں دوسری دو کتب میں آپ کے متعلق اندراجات یوں ہیں: 66 (۳۰۱) جناب خان صاحب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ۔“ ( آئنیہ کمالات اسلام ) ۴۳۔سردار نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ۔“ (ضمیمہ انجام آتھم ) معلوم ہوتا ہے کہ غالباً آپ ہی کے اثر کی وجہ سے ایک درجن کے قریب اشخاص جو آپ کے یا آپ کے بھائیوں کے خدام میں سے تھے قادیان میں آئے اور شریک جلسہ ہوئے۔چنانچہ حضرت نانا جان کے الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے فرماتے ہیں کہ نواب صاحب مالیر کوٹلہ اس وقت۔۔۔مع چند اپنے