اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 545 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 545

545 آئے گی اس کے (بعد ) علماء کی حالت پر مختلف تذکرے رہے کہ یہ لوگ باوجود جاننے کے انکار کرتے ہیں اور پھر حضرت اقدس ( نے ) فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عورتوں اور بچوں کے لئے کوئی ہدایت نامہ دایان ہند کی طرح ( کی کتاب ) سوال و جواب کی صورت میں نہایت سہل اور عام فہم زبان میں لکھی جائے۔اور اس کام کو مرزا خدا بخش کریں۔اس کے بعد حضرت اقدس نے قرضہ وغیرہ کی برائی پر تقریر فرمائی اور فرمایا حدیث میں آیا ۱۳۹۶ ہے کہ الاقتصاد نصف المعيشة - فرمایا جب انسان غیر ضروری چیزوں پر خرچ کرتا ہے تو نیک اور ضروری چیزوں پر خرچ کرنے سے رہ جاتا ہے۔میر ناصر نواب صاحب ( نے) قرضہ کے سبب سے بعض خون ہو جانے کا تذکرہ کیا اتنے میں گھر پہنچ گئے۔اور انگریز کی گفتگو میں مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے ترجمان تھے ) مولوی محمد علی صاحب آئے اور میں نے اور انہوں (نے ) مل کر کچھ قواعد انجمن بنائے۔شام کو بیت الذکر میں ڈوئی کی کتاب پڑھی گئی۔رات کو ایک مولوی محمد اکرم کو۔ایک بعض اشیائے فونوگراف کے لئے T۔E۔BEVAN کو خط لکھے۔حضور حضرت اقدس نے ایک رؤیا بیان فرمایا تھا ۱۸ دوشنبہ (کو) کہ ہم کو رویا ہوا ہے کہ ایک وارنٹ آیا ہے بلکہ ہم مقام وارنٹ میں ہیں۔ایک منشی نے ہمارے ہاتھوں کو رسیوں سے باندھا ہے ہم ( نے ) ان بعض رسیوں ( کو ) تو ڑ دیا ہے۔ایک آدھ رہ گئی ہے۔اتنے میں ایک شخص پر وانہ لایا ہے اور اس میں میں نے لکھا ہوا دیکھا ہے عالی عدالت کے حکم سے تم بری ہو یہ پروانہ ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب کا لکھا ہوا ہے۔معلوم ہوتا ہے لکھا نہایت خوشخط تھا اور ہم اس کو پہچان لیتے ہیں۔۱۹ نومبر ۱۹۰۱ء بروز منگل ۱۳۹۷ قرآن شریف ایک رکوع پڑھا۔ڈائری لکھی مگر نواب خاں صاحب تحصیلدار گجرات کے آنے ( سے ) نا تمام رہ گئی۔وہ کوئی آٹھ بجے گئے۔اتنے میں حضرت اقدس کے سیر کے لئے جانے کی اطلاع ہوئی۔سیر میں مولوی محمد احسن صاحب مخاطب رہے ہیں اور محمد یوسف صاحب کے کسی خط کے متعلق ام و مکرم عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ڈوئی کی کتاب نہیں تھی۔اس کا ایک اخبار HEALING کے نام سے آتا تھا۔حضرت ڈاکٹر صادق سنایا کرتے تھے۔مجھے یہی یاد ہے۔“ رؤیا مختلف الفاظ میں الحکم بابت ۰۱-۱۱-۳۰ صفحہ ۲ میں مرقوم ہے۔