اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 461 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 461

461 حضرت اقدس اس تجویز کے سر پرست اور اصل مجوز و محرک ہیں۔جناب کی فیاضی سے جواب کا طالب عاجز عبدالکریم (غیر مطبوعہ ) حضرت نواب صاحب نے انسائیکلو پیڈیا عنایت کر دی۔حمید مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریر کے روز سے جمعہ قریب ہوگا چنانچہ ۱۸؍ جنوری کو جمعہ تھا۔اس مکتوب کے ۱۹۰۱ء کے ہونے کی تعیین اس امر سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اپنے مکتوب مورخہ ۰۱-۳-۳ میں سید محمد رضوی صاحب وکیل حیدر آباد دکن کو تحریر فرماتے ہیں۔وو چندہ دینا قوت ایمان کو بڑھاتا اور اس سلسلہ سے تعلق میں ترقی بخشتا ہے کہ جس کی امداد کے لئے چندہ دیا جاتا ہے بہت سے لوگ ابتداء میں جوش سے اٹھتے ہیں اور تھوڑے ہی دنوں میں وہ ابال ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اس کی صاف وجہ یہی ہے کہ وہ اپنے مالوں سے جن کو جگر کا ٹکڑا کہا گیا ہے کچھ حصہ کاٹ کر سلسلہ کی راہ میں نہیں دیتے۔مالی امداد کر نا شدت تعصب کو بڑھاتا ہے اور خدا تعالیٰ خود اس شخص کی لاج رکھ لیتا ہے کہ اسے سلسلہ سے نکل جانے کا داغ لگے اس وقت پانچ ہزار کے قریب روپیہ ہمیں درکار ہے۔ایک لائبریری بھی ہمارے پیش نظر ہے جس کی آرزو بہت دنوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں ہے۔آپ کو مذاہب باطلہ کی تردید میں بعض اوقات یورپ کے فلاسفروں اور مورخوں کی کتابوں سے حوالہ دینے کی ضرورت پڑتی ہے۔نیز سلسلہ کے لئے کئی ایک جدید اینگلو عربی اور عربی اینگلو ڈکشنریاں مطلوب ہیں اس لئے بھی سر دست کوئی دو ہزار روپے کی ضرورت ہے۔غرض یہ ایک مختصر داستان ہے ان مشکلات اور مصائب کی جو ہم پر وارد ہو رہی ہیں۔“ اور پھر مدرسہ اور لائبریری کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : اس موقعہ پر بھی جناب مکرم محمد علی خاں صاحب قابل ذکر اور مستحق شکر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے لائبریری کو انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا عطا فرمایا ہے جس کی قیمت ساڑھے چارسور و پیہ ہے امید ہے کہ بہت سے مخلص اور صادق دوست خاں صاحب ممدوح کے نقش قدم پر چلیں گے۔مکرم عرفانی صاحب خاکسار کے استفسار پر تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت نواب صاحب نے انسائیکلو پیڈیا دی تھی جو مکرم مولوی محمد علی صاحب مرحوم لے گئے تھے۔ریویو جلد ۶ نمبر ۳ بابت مارچ ۱۹۱۷ء میں مرقوم ہے۔جناب خاں صاحب نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ نے انسائیکلو پیڈیا یلجنز اینڈ تھکس کی پانچ جلد میں اول تا پنجم قیمتی ایک سو پانچ روپے اور نیوسٹینڈرڈ ڈکشنری کی چارجلدیں قیمتی ایک سو میں روپے لائبریری آف پہلجنز کے لئے بطور عطیہ مرحمت فرمائیں اول الذکر کتاب کی اول پانچ جلدوں کی لائبریری میں اُس وقت سے کمی ہوگئی تھی کہ مولوی محمد علی صاحب اپنی لائبریری کے ساتھ یہ جلدیں بھی مستعار لے گئے تھے۔جو انہوں نے باوجو دسخت مطالبہ کے واپس نہ کیں اور حضرت نواب صاحب نے اپنی طرف سے عطیہ دے کر اُس نقص کو پورا فرمایا۔جزاہ اللہ خیر ( سرورق صفحہ ) ۳۳۴