اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 372 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 372

372 الاعلیٰ۔آپ کے بعد ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو بعد از نماز عصر مسجد نور میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ واید خلیفہ قرار پائے اور اسی وقت قریباً دو ہزار آدمیوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور حضور ممدوح نے ایک مختصر تقریر اور دعا کے بعد ہائی سکول کے شمالی جانب میدان میں نماز جنازہ پڑھائی اور قبل از نماز مغرب حضرت مسیح موعود کے مزار مبارک کے دائیں جانب حضرت مغفور قرار گزیں ہوئے۔اللههم اكرم نزله وسع مدخله ـ جو احباب اس موقعہ پر حاضر نہ ہو سکے ہوں وہ بہت جلد حضرت خلیفتہ المہدی امیر المؤمنین حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر الدین محمود احمد سلمہ اللہ واید کے ہاتھ پر بیعت سے مشرف ہوں۔الفاظ بیعت اور حضور مدروح کی تقریر اول بذریعہ اخبارات شائع کئے جائیں گے۔حضرت ام المؤمنین و اہل بیت خلیفتہ اسیح نے بیعت کر لی ہے۔تحریک بیعت خلافت کے لئے ایک اور اعلان ایک اعلان اشتہار کی صورت میں قریباً مذکورہ بالا الفاظ میں ایک سوچون مبائعین کی طرف سے کیا گیا جن میں علی الترتیب خاندان نبوت کے چار افراد ممبران انجمن چھ ،علماء سولہ، گریجوایٹ آٹھ ،عہدہ داران سرکارسینتیس ، پریذیڈنٹ و سیکرٹری صاحبان پچاس ، ایڈیٹر صاحبان چھ اور معززین و تجارستائیس کس کے اسماء درج کئے گئے ہیں۔نواب صاحب کا نام بطور ممبر مرقوم ہے۔شرائط بیعت خلافت کے متعلق غلط بیانیوں کی تردید اعلان مندرجہ بالا کی پشت پر بہت جلی قلم سے ذیل کا اعلان کیا گیا۔"بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم شرائط بیعت بعض لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ حضرت سید نا اولوالعزم فضل عمر میرزا بشیر الدین محمود احمد سلمہ الفضل جلد نمبر ۴۰ صفحه ۱۶ پر چه ۱۸ / مارچ ۱۹۱۴ ء والحکم جلد ۱۸ نمبر ۴ صفحہ ۷ پر چه ۲۱ / مارچ ۱۹۱۴ء دونوں کی عبارت میں ایک آدھ لفظ کا اختلاف ہے نیز الحکم میں آخری فقرہ بابت حضرت ام المؤمنین درج نہیں ہے۔