اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 373 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 373

373 اللہ تعالٰی واید خلیفۃ المہدی کی خلافت پسند نہیں اور اللہ تعالیٰ کے اس انتخاب پر نا خوش ہیں وہ عوام کو دھوکہ دے کر حضور ممدوح سے بدظن کرنے کے لئے طرح طرح کی غلط بیانیوں اور افتراؤں کے مرتکب ہو رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس طریق سے سلسلہ خلافت کو جسے ہم سے پہلے کوئی نہیں مٹاسکا، نابود کر دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لیکن انہیں یا در ہے اور خوب یادر ہے کہ جس طرح پہلے ناکام رہے اسی طرح ان کے حصہ میں بھی ناکامی کے سوا اور کچھ نہیں اور ممکن نہیں کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کر کے کامیابی کا منہ دیکھیں۔کیا انسان اللہ تعالیٰ پر غالب آ سکتا ؟ سو منجملہ ان افتراؤں کے جو حضور کے خلاف ان لوگوں نے پھیلائے ہیں ایک یہ افتراء ہے کہ حضور نے بیعت میں یہ شرائط بھی رکھے ہیں کہ فلاں فلاں شخص کو منافق سمجھا جائے یا یہ کہ انہیں منافق کہا جائے اور یہ کہ غیر احمدیوں کو کا فرکہنا بھی داخل شرائط بیعت ہے۔سو یا در ہے کہ یہ دونوں باتیں محض افتراء ہیں نہ تو بیعت کے وقت کسی کو منافق بتایا جاتا ہے اور نہ غیر احمدیوں کو کافر کہنا کوئی شرط بیعت ہے۔اگر چہ یہ ایسے افتراء ہیں کہ انہیں کوئی انسان موٹی سے موٹی عقل والا بھی تسلیم نہیں کر سکتا تاہم اس خیال سے کہ کوئی کو نہ اندیش یہ خیال کر کے کہ ان باتوں کو جو بہت زور دے کر اور شدومد کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے ممکن ہے کہ ان میں کچھ سچائی بھی ہو صداقت کے قبول کرنے سے محروم نہ رہے ان افتراؤں کی تردید کے لئے ان سطور میں وہ شرائط بیعت بیان کئے جاتے ہیں جن پر آپ بیعت لیتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔الفاظ بیعت اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمداً عبده ورسوله (۳ بار) آج میں احمدی سلسلہ میں محمود کے ہاتھ پر اپنے تمام گناہوں سے تو بہ کرتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آئندہ بھی گناہوں سے بچنے کی کوشش کروں گا۔دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔شرک نہیں کروں گا۔اسلام کے تمام احکام کو بجالانے کی کوشش کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کروں گا۔مسیح موعود کے تمام دعاوی پر ایمان رکھوں گا جو تم نیک کام بتاؤ گے ان میں تمہاری فرمانبرداری کروں گا۔قرآن وحدیث کے پڑھنے اور سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھنے یا سننے اور یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔استغفر الله ربى من كل ذنب واتوب اليه (بار)رب انی ظلمت نفسي ظلماً كثيراً واعترف بذنبي فاغفر لي ذنوبی فانّه لا يغفر الذنوب الا انت۔اے میرے رب میں نے اپنی جان