اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 273 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 273

273 ناصرہ اور منصور احمد وظفر احمد کا ادب ہے اور پھر چونکہ بیوی خاوند کا رشتہ نازک ہے اور الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ کی تعمیل بھی مجھ پر ضروری ہے اس لئے میں ادب اور عزت کے ساتھ اس کی بھی حتی الوسع تعمیل کرتا ہوں پس اگر یہی طرز تم بھی برت سکو تو پھر اگر تمہاری منشاء ہو تو میں اس کی تحریک بعد استخارہ کروں۔ورنہ ان پاک وجودوں کی طرف خیال لے جانا بھی گناہ ہے اور تم بھی استخارہ کرو۔نواب صاحب کی طرف سے سلسلہ جنبانی راقم محمد علی خاں حضرت نواب صاحب نے ذیل کے عریضہ کے ذریعہ سلسلہ جنبانی کی : دار السلام ۱۰ رمئی ۱۹۱۴ء بسم الله الرّحمن الرّحيم سیدی حضرت خلیفہ مسیح علیہ السلام فضل عم مكرم معظم لكم الله تعالی سیدی حضرت ام المومنین علیها السلام مکرمہ معظمہ سلمہا اللہ تعالی السلام علیکم۔عرصہ سے خاکسار کو خیال تھا کہ اپنے کسی لڑکے کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرزندی میں دوں مگر حالات زمانہ اور لڑکوں کی حالت پر غور کرتا تھا اور جب تک کسی لڑکے پر اطمینان نہ ہو جرات نہ کر سکتا تھا اب جہاں تک میرا خیال ہے عبداللہ خاں کو اس قابل پاتا ہوں۔پس بلاکسی لمبی چوڑی تمہید کے بادب میجی ہوں کہ حضور اپنی فرزندی میں لے کر حضور بعد مشورہ حضرت ام المومنین علیہا السلام عبد اللہ خاں میرے لڑکے کا رشتہ عزیزہ امتہ الحفیظ کے ساتھ منظور فرمائیں اور بعد استخارہ مسنونہ جواب سے مشکور فرمائیں۔نواب صاحب کو ذمہ داری کا حد درجہ احساس راقم محمد علی خاں اپنی بھاری ذمہ داری کے احساس کی وجہ سے حضرت نواب صاحب میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب کو اپنے اطمینان کی خاطر مزید تحریر فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم یا ابنی سلمکم اللہ تعالٰی۔السلام علیکم تم کو میں نے تمام (امور ) کھول کر لکھ دیئے تھے اور تم نے اس امر کو پسند کیا تھا کہ تمہارا رشتہ امتہ الحفیظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لڑکی سے کیا جائے اور تم کو میں نے استخارہ کے