اصحاب احمد (جلد 1) — Page 286
287 راقم نے کتاب ہذا کے عرض حال“ میں مقامات مقدسہ کے نقشوں کے تیار کئے جانے کا ذکر کیا ہے چونکہ کتاب کی طباعت کا انتظام بعض سہولتوں کے مدنظر لاہور میں کیا گیا تھا اس لئے ان نقشوں کے بلاک بنوانے کا انتظام بھی وہاں کرنے کے لئے کافی لمبی خط و کتابت ہوئی لیکن اس میں اتنی مشکلات سد راہ بنیں کہ جن کا حل میری طاقت سے باہر تھا۔صرف دو نقشوں کے بلاک بنوانے اور طباعت اور کاغذ کے اخراجات کا تخمینہ سات صد روپیہ موصول ہو ا۔مقامات مقدسہ کے نقشوں کی تیاری مکرم مرزا برکت علی صاحب کی دس ماہ کی دن رات کی ان تھک کاوش اور محنت کی مرہون منت ہے۔اور یہ نقشے علیحدہ تیار ہو چکے ہیں۔کتاب کے لئے انتظام نہ ہوتا دیکھ کر انہوں نے مہربانی کر کے متعد دنقشہ جات از سر نو کتاب کے مناسب حال پیمانہ کے مطابق تیار کر دیے ہیں۔جو سابقہ صفحات میں درج کئے گئے ہیں۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔بفضلہ تعالیٰ امید واثق ہے کہ جلد دوم میں بقیہ نقشے بھی درج ہو سکیں گے۔ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم۔ان نقشوں اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دام فیضہم کے مکتوبات ( مشتمل بر ہدایات و روایات) کے اندراج سے یہ مقصود ہے کہ یہ محفوظ ہوجائیں۔(مؤلف)