اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 238 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 238

237 ایڈریس۔مکر می سیٹھ حسن صاحب احمدی سوداگر بیڑی یاد گیر ریاست حیدر آباد دکن حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کو سیٹھ صاحب سے جو تعلق تھا۔وہ مولوی عبدالرحیم صاحب غیر کے ذیل کے مکتوب سے ظاہر ہے : قادیان ٨/٩/٢٦ اخویم مکرم سلکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته دھرم سالہ پہاڑ پر ایک دن گفتگو میں مجھ سے ایسا ذہول ہوا کہ میں سمجھا کہ آپ انتقال فرما چکے ہیں۔اب عبدالحی کام کرتے ہیں۔میں نے آپ کے ساتھ مرحوم“ کا لفظ بولا۔اس پر حضور نے تعجب کا اظہار فرمایا۔اور ایک صدمہ محسوس کیا۔اس کے بعد آپ کا منسلکہ کارڈ * آگیا جس پر فرمایا اور لکھ کر بھیجا دیکھئے مردے کس طرح زندہ ہوتے ہیں۔میں نے اس پر لکھ کر بھیجا الحمد اللہ مسیحا نفس اسے کہتے ہیں۔حضرت نے آپ کی صحت اور مشکلات کے حل کے لئے دعا فرمائی۔آپ کے مجوزہ ہوائی جہاز کا وقت آ گیا ہے۔مومن کی تحریک ضائع نہیں ہوتی۔حضرت اب چاہتے ہیں کہ ہوائی جہاز احمدی خرید ہیں۔اللہ تعالیٰ سامان مہیا کریں گے۔* * اصل کارڈ * نقل کارڈ : بسم اللہ الرحمن الرحيم - اليس الله بکاف عبده ۱۴ اگست ۲۶ بخدمت عالی جناب سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز ** السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ۔چہار شنبہ کے روز میری لڑکی کی زچگی ہوئی۔بچہ فوت شدہ تھا۔حضور دعا فرماویں ۱۵/ اگست کو ایک مقدمہ میں بحث ہے حضور کامیابی کے لئے دعا فرمائیں۔میری مالی حالت کمزور ہورہی ہے۔تجارت تنزل میں ہے۔اسباب دنیوی کا فور ہو گئے ہیں۔تدبیر میں بیکار ہورہی ہیں۔صرف آقا کی دعا پر نظر ہے۔مولا کریم اپنا خاص فضل فرمائے۔طالب دعا شیخ حسن احمدی یاد گیر اخویم سیٹھ محمد اعظم صاحب ذکر کرتے ہیں کہ سیٹھ صاحب مرحوم کی تجویز تھی کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفروں کے لئے ہوائی جہاز خریدا جائے۔چنانچہ ۱۹۲۶ء کے قریب انہوں نے حضور سے اس کا ذکر بھی کیا تھا۔(مؤلف)