اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 237 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 237

236 السلام و علیکم ! ہزار روپیہ آپ کی طرف سے مدرسہ احمدیہ میں جو طالب علم پڑھتے ہیں ان کے نام درج کرادیا گیا ہے میں یہی آپ کا مطلب سمجھا تھا۔آپ کے بھائی صاحب محمد خواجہ صاحب کی وفات کی اطلاع ہوئی اور بہت افسوس ہوا۔افسوس کے صرف دو تین دن پہلے مجھے بیماری کی اطلاع ہوئی اس لئے دعا بھی اچھی طرح نہ ہو سکی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور دوسرے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے ورثاء کو اپنی حفاظت میں رکھے۔اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔خاکسار مرزا محمود احمد اسی طرح حضور ایدہ اللہ نے ایک نوجوان کی قرض سے امداد کرنیکے لئے سیٹھ صاحب کو ذیل کے مکتوب کے ذریعہ تحریک فرمائی: قادیان ۳۱ اکتوبر ۱۹۲۶ء مکرمی سیٹھ صاحب السلام علیکم ! ایک احمدی نوجوان جن کو ایک اہم کام کے لئے جس میں جماعت کا بھی فائدہ ہے کچھ روپیہ کی ضرورت ہے۔اس وقت خزانہ کی حالت ایسی ہے کہ وہاں سے بھی روپیہ نہیں دیا جاسکتا۔میری اپنی حالت بھی ایسی نہیں کہ اس وقت میں روپیہ دے سکوں۔۔۔۔انہوں نے میری ہدایت کے ماتحت ایک جگہ وکالت کا کام شروع کیا ہے جہاں اگر وہ کامیاب ہوئیں تو سلسلہ کو بہت تقویت ہو سکتی ہے۔اپنے درمیانی عرصہ میں گزارہ کے لئے انہیں روپیہ کی ضرورت ہوگی۔اگر آپ پانچ سو روپیہ اس شرط پر دے سکیں کہ ایک سال کے بعد 50 روپیہ ماہوار کر کے آپ کو واپس کر دیا جائے تو روپیہ مہربانی کر کے میرے نام ارسال کر دیں۔کیونکہ وہ نوجوان نہایت ہی شرمیلا ہے اور میرے سوا کسی سے معاملہ نہیں کرنا چاہتا اس صورت میں آپ کا مقروض گویا میں ہی ہونگا۔اگر پورا روپیہ نہ دے سکیں تو جس قد روپیہ بھیج سکیں بھیج دیں۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دیگا۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد