اصحاب احمد (جلد 1) — Page 140
138 مولوی صاحب آپ نے بیعت خلافت کر لی؟ ملک صاحب: ابھی نہیں۔مولوی صاحب آپ کے دوستوں ( ڈاکٹر عباد اللہ صاحب۔سردار فضل حق صاحب وغیرہ) نے تو کر لی ہے۔ملک صاحب: میں نے ابھی نہیں کی۔مولوی صاحب پھر ہماری طرف آجاؤ۔ملک صاحب: ابھی یہ بھی فیصلہ نہیں کیا۔مولوی صاحب آپ چندہ کہاں دیتے ہیں؟ ملک صاحب جہاں پہلے دیتا تھا ( قادیان ) مولوی صاحب پھر ہمیں بھی دیا کرو۔ملک صاحب: بہت اچھا۔ملک صاحب سناتے تھے کہ اتفاق ایسا ہوا کہ جلسہ کے بعد مولوی محمد علی صاحب بٹالہ جارہے تھے اور میں گورداسپور۔اور ہم گاڑی میں ایک ہی ڈبہ میں سوار ہوئے۔وہاں بھی اسبارہ میں گفتگو ہوئی جو درج ذیل ہے۔ملک صاحب: آپ بھی چاہتے ہیں نا کہ صدر انجمن کا فیصلہ جماعت کے امور میں واجب الاتباع ہو؟ مولوی صاحب ہاں۔ملک صاحب: صدر انجمن کے ممبران کی کثرت نے تو ( حضرت ) میاں صاحب کی بیعت کر کے اپنے فیصلہ کا عملاً اعلان کر دیا اب آپ کو کیا عذر ہے؟ مولوی صاحب یہ معاملہ با قاعدہ صدرانجمن میں پیش نہیں ہوا۔ملک صاحب اس کا تو یہ ( سہل ) علاج ہے کہ آپ دوبارہ پیش کرالیں۔مگر کیا آپ توقع رکھتے ہیں کہ اب مبائع ممبر کچھ اور رائے دیں گے۔؟ مولوی صاحب نہیں۔ملک صاحب: پھر آپ کے ہاتھ میں کیا رہا؟ مولوی صاحب اب وہ انجمن انجمن نہیں رہی۔