اصحاب احمد (جلد 1) — Page 108
107 مکرم مولوی غلام رسول صاحب را جیکی فرماتے ہیں : حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایسی لاش کو جسے امانتاً صندوق میں دفن نہ کیا گیا ہو دوسری جگہ دفن کرنا پسند نہیں فرماتے تھے۔چنانچہ ڈاکٹر مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم جو بنگلہ فاضل کا میں فوت ہوئے اور بغیر صندوق دفن کئے گئے ان کے بھائی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے بروایت حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب ان کی لاش کو وہاں سے نکال کر بہشتی مقبرہ میں دفن کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور درخواست کی اور کئی بار کی۔لیکن حضور نے بار بار یہی فرمایا کہ انہیں وہاں ہی مدفون رہنے دیا جائے چونکہ مرزا ایوب بیگ صاحب کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کی مغفرت کی الہامی طور پر بشارت مل چکی تھی۔اس لئے اس کی بناء پر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے پھر درخواست کی جس کی بناء پر حضور نے اجازت دے دی۔۲۲ مولوی عبد الکریم صاحب کا تعزیتی مکتوب: مرزا صاحب کی وفات پر تعزیت کے طور پر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ نے ذیل کا مکتوب ڈاکٹر صاحب کو تحریر کیا: قادیان ۳۰ اپریل برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته ایوب بیگ رحمہ اللہ حمۃ واسعۃ وادخلہ فی بحبوبة الجنان کی وفات کا صدمہ ایسا خفیف نہیں کہ اس کے بعد کوئی اس مرحوم کے وارثوں کو صبر کی ہدایت کرنے کی جرات کر سکے۔اگر چہ یہ بات مرحوم کے متعلقین اور احباب کو پوری تسلی دیتی ہے اور معا خوش کر دیتی ہے کہ وہ سیدھا بہشت میں چلا گیا۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس مسلمان کی نسبت چالیس آدمی گواہی دیں کہ وہ بہشتی ہے اس کے لئے بہشت واجب ہو جاتی ہے۔ایوب بیگ کے لئے ہمارا سارا سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گواہی دیتا ہے کہ وہ بہشت میں داخل ہو گیا۔چھ ماہ اس سے قبل جو خواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا تھا کہ ایک سڑک ہے جس پر چاند کے ٹکڑوں کا فرش ہے اور ایک بڑا ہی جمیل و وجیہ رحیم، کریم شخص ایوب بیگ کا ہاتھ پکڑے اس سڑک پر سے آگے کو لے جا رہا ہے۔اس خواب سے سب