اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 6 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 6

6 ۵۔افضال ذوالجلال بر خاندان مظہر جمال : یہ مکرم حکیم مولوی محمد عبید اللہ صاحب بہل کی خود نوشت سوانح عمری ہے جو حضرت مرحوم کے فرزند مظہر اللہ صاحب نے ان کی زندگی میں شائع کی تھی۔مجھے نہیں مل سکی۔آپ ۲۹/۹/۳۸ کو فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ میں مدفون ہیں۔سوانح حیات مولوی فضل الدین صاحب : ( تقطیع ۲۲۸۱۸ صفحات ۳۳) آپ حیدر آباد دکن میں Λ مبلغ ہیں۔یہ کتاب علی محمد الہ دین صاحب ایم اے ( ایڈنبرا) نے تاج پر لیس چھتہ بازار حیدر آباد دکن ۲۲ فروری ۱۹۵۰ء کو شائع کی۔ے۔میری والدہ سائز ۳۰۲۲۰ صفحات ۱۲۸ مطبوعہ اللہ بخش سٹیم پر لیس قادیان دسمبر ۱۹۳۸ء ) اس کتاب میں 17 آنریبل چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب بالقابہ نے اپنی والدہ ماجدہ حسین بی بی صاحبہ بنت چوہدری الہی بخش صاحب با جوه سکنه دا تازید کا ضلع سیالکوٹ (وفات ۶ امئی ۱۹۳۸ء مدفونہ قطعہ خاص بہشتی مقبرہ ) کے سوانح حیات بالتفصیل رقم فرمائے ہیں۔فصل محمر یہ کتاب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی حیات طیبہ کے متعلق غائبا ۱۹۳۹ء میں مکرم صوفی عبدالقدیر صاحب نیاز بی اے نے بزبان انگریزی شائع کی ہے۔جو بہت مفید ہے۔مجھے دستیاب نہیں ہوسکی۔۹۔سیرت حضرت ام المومنین : ( سائز ۲۲۰ ۳۰ جلد اول صفحات ۴۶۴- مطبوعه یکم دسمبر ۱۹۳۳ء در انتظامی پریس حیدر آباد دکن۔جلد دوم صفحات ۴۳۲ مطبوعه ۲۵ جولائی ۱۹۴۵ء در انتظامی پریس حیدر آباد دکن ) یہ کتاب سیرت حضرت اُم المومنین اطال اللہ بقاء ھا پر مشتمل ہے اور بہت مفصل ہے۔حصہ اول شیخ محمود احمد صاحب عرفانی من مرحوم نے تالیف کیا تھا اور دوسرے حصہ کو ان کی وفات کے بعد ان کے والد ماجد نے مرحوم کی یادداشتوں اور نوٹوں سے مرتب کیا۔۱۰۔حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد (صفحات ۵۸ سائز ۲۲۰ ۳۰ مطبوعہ گیلانی الیکٹرک پریس لاہور دسمبر ۱۹۴۴ء) حضرت خلیفۃ السیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سوانح حیات کے متعلق یہ مختصر لیکن بہت ہی اہم کتاب این۔بی سین مینیجنگ ڈائریکٹر نیو ٹک سوسائٹی لاہور کی درخواست پر آنریبل چوہدری سرمحمد ظفر اللہ خاں صاحب نے پہلے انگریزی میں تحریر کی تھی۔پھر نیوٹک سوسائٹی لاہور نے اسے اردو میں بھی شائع کرنا مناسب سمجھا۔فاضل مصنف نے اُردو میں ترجمہ کرتے ہوئے بعض مقامات کی مزید تشریح کر دی ہے۔اور آخر پر پبلشر نے بطور ۱۶