اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 5 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 5

5 کو ان معدودے چند بزرگوں کی طرح یہ فضیلت حاصل ہوئی کہ آپ جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہوئے اور پھر ۳۱۳ صحابہ میں بھی شمار ہوئے۔اس کتاب کو اس موضوع کی کتابوں کے سلسلہ میں اولیت کا درجہ حاصل ہے۔اور اسے یہ بھی خصوصیت حاصل ہے کہ یہ عہد مبارک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں طبع ہوئی۔۲- تحدیث نعمت بزبان ناصر: (نوشته ۲۲ جون ۱۹۱۲ء) یہ بہت ہی مختصر رسالہ ہے جو افسوس ہے مجھے دستیاب نہیں ہو سکا۔یہ حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کے خسر حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی رضی اللہ عنہ کا خود نوشتہ تذکرہ ہے۔حضرت میر صاحب ۳۱۳ صحابہ میں سے ہیں اور سب سے بڑی فضیلت آپ کو یہ حاصل ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشگوئی يَتَزَوْجُ وَ يُولَدُ لَهُ کے پورا کرنے کا ذریعہ آپ کی مبارک صاحبزادی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ ام المومنین (متعنا الله بطول حياتها ) ہوئیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے خدیجہ قرار دیا ہے اور جن کے مشکوئے معلی سے اللہ تعالیٰ نے مبشر اولا دعطا کی جو بے شمار پیشگوئیوں کی حامل ہے۔اور جن کے ذریعہ سے ابناء فارس کے متعلق پیشگوئی کے ظہور کو استقلال حاصل ہوا۔حضرت میر صاحب ۱۹ دسمبر ۱۹۲۴ ء کو فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ میں آرام فرماتے ہیں۔اسے پہلا خود نوشت تذکرہ ہونے کی اولیت حاصل ہے۔۔مرقاة اليقين في حيرة نور الدين": ( سائز ۳۲ ۲۰ صفحات ۲۷۲ مطبوعه میگزین پریس قادیان ۱۳۳۱ھ ) مؤلفه ومرتبہ اکبر شاہ صاحب نجیب آبادی۔اس میں حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے خود لکھے ہوئے حالات ہیں۔لیکن یہ سیرت نہیں کیونکہ اپنی سیرت کوئی شخص خود نہیں لکھوا سکتا۔دوسرے ہی لکھ سکتے ہیں۔اس کتاب کا دوسرا اڈیشن احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور نے حال میں شائع کیا ہے۔اس کی تقطیع بھی وہی ہے جو پہلی کتاب کی تھی اور صفحات کی تعداد بھی ۲۷۲ ہے۔۴۔حیات ناصر : (سائز ۲۰۲۲ صفحات (۹۶) مطبوعہ دسمبر ۱۹۲۷ء در انقلاب سٹیم پریس لاہور، مشتمل Λ برسوانح حیات حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی رضی اللہ عنہ۔اس کتاب کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس موضوع پر یہ سب سے پہلی کتاب ہے کہ جس میں کسی صاحب تذکرہ کی تصویر درج کی گئی ہے۔یہ تصنیف سلسلہ عالیہ احمدیہ کے پرانے خادم اور مصنف مکرم شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے رشحات قلم کا نتیجہ ہے۔اس میں شیخ صاحب موصوف نے حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ کے مختصر رسالہ تحدیث نعمت بزبانِ ناصر“ کو بھی جس کا ذکر ہو چکا ہے۔شامل کر دیا ہے۔