اصحاب احمد (جلد 1) — Page 212
211 سیٹھ شیخ حسن صاحب رضی اللہ عنہ * ولا دت اور خلیہ : مکرم سیٹھ شیخ حسن صاحب ایک تجارت پیشہ خاندان میں شیخ عبداللطیف صاحب کے ہاں محترمہ با نو بی صاحبہ کے بطن سے بمقام یاد گیر ضلع گلبرگہ ریاست حیدر آباد دکن ) میں ۱۲۵۸ھ کے قریب پیدا ہوئے۔آپ کا حلیہ یہ تھا۔سیاہ فام قوی الجثہ۔بڑی بڑی آنکھیں۔موٹی اور خوبصورت ناک۔گول کتابی چہرہ صاحب ریش۔چال باوقار سبک رفتار منکسر المزاج۔خاموش طبع۔سادہ لباس کے عادی۔ڈھیلا کر تہ۔موٹا پاجامہ کرتہ پر سادہ جالی۔پاؤں میں چپل۔ہاتھ میں معمولی ڈنڈا۔خاندانی حالات اور تعلیم : خاندانی روایات اور دوسرے حالات سے ظاہر ہوتا ہے (کہ) کسی دُور کے زمانہ میں ان کے بزرگ عرب سے ہی آئے تھے۔اور اقوام کے عروج وزوال کے مختلف دوروں سے گذرتے ہوئے ایک تاجر خاندان کی حیثیت سے ریاست حیدر آباد میں مقیم ہو گئے۔آپ کے دادا اور دادی کے متعلق صرف اس قدر معلوم ہوا ہے کہ وہ معمولی مذہبی خیال کے لوگ تھے اور ایسے دیگر لوگوں کی طرح پیر پرستی اجمیر شریف اور دیگر درگاہوں کی زیارت اور رسم ورواج کے عادی تھے۔دادا اور دادی اور والدین پھیری کے ذریعہ کپڑے کی تجارت کا کام کرتے تھے۔والدہ بہت نیک خاتون تھیں۔سیٹھ صاحب کی طفولیت کا کچھ حصہ شولا پور انگریزی (صوبہ بمبئی) میں گذرا جبکہ والدین بہت ہی تنگدستی کی حالت میں تھے اور جب تک والدہ محنت نہ کرتیں گذر اوقات نہ ہو سکتی تھی۔غالبا یہی وجہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں کہ جنہوں نے اَلْفَقْرُ فَخْرِی فرمایا تھا سیٹھ صاحب کو عمر بھر غرباء کا احساس رہا۔اور آپ نے سیٹھ صاحب کے حالات میں جہاں ماخذ کا ذکر نہیں وہ مجھے آپ کے داماد اخویم مولوی محمد اسمعیل صاحب فاضل وکیل یاد گیر سے دستیاب ہوئے ہیں۔مولوی صاحب نے سیٹھ صاحب کے بہت ہی مختصر حالات کے متعلق ایک چار ورقہ نیز ایک سولہ ورقہ ٹریکٹ بنام’ نیک نمونہ بھی شائع کیا۔موخر الذکر صرف اس جلسہ کی روئداد پر مشتمل ہے۔جو سیٹھ صاحب کی وفات پر یاد گیر میں ۱۳ ربیع الثانی ۱۳۶۵ھ کو منعقد ہوا تھا۔اس جلسہ میں مسلم و غیر مسلم پبلک نے مرحوم کی بہت سی خوبیوں کا ذکر اپنی تقریروں میں کیا۔نیز اخویم موصوف کی طرف سے مختصر حالات الفضل جلد ۵/ ۳۹ نمبر اے بابت ۲۰ جنوری ۱۹۵۱ء میں بھی شائع ہوئے ہیں۔یہاں سوانح بالاستیعاب درج کئے گئے ہیں۔اخویم سیٹھ محمد اعظم صاحب سیکرٹری مال حیدر آباد دکن نے بھی میرا مسودہ دیکھ لیا ہے اور اس کی تصدیق کرتے ہیں۔(مؤلف) *