اصحاب احمد (جلد 1) — Page 16
16 افغان کے موقعہ پر جا کر نشان دہی کرنے کے مطابق تیار ہوا ہے۔اس خاطر کہ دوستوں تک پہنچ جائے اور محفوظ ہو جائے۔بعض نقشے مکرم بھائی جی اور مرزا صاحب محترم کی اجازت سے اس کتاب میں درج کئے جار ہے ہیں۔فجزاهم الله الحسن الجزاء اس کتاب کی تالیف کے دوران میں خاکسار حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دام فیضہم کے مشوروں سے بہت مستفیض ہوا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔آپ ہی کی تجویز کے مطابق اس کتاب کا نام اصحاب احمد رکھا گیا ہے۔احباب سے درخواست ہے کہ دعا فرماویں کہ جس مقصد کے پیش نظر یہ کتاب تالیف کی گئی ہے۔وہ باحسن وجوہ پایہ تکمیل کو پہنچے اور یہ کتاب بابرکت ہو اور اللہ تعالیٰ اسے سعی مشکور بنائے اور آئندہ بھی اس سلسلہ میں مجھے بیش از بیش کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔میرا ارادہ ہے کہ اگر طباعت وغیرہ کے اخراجات کا انتظام ہو جائے تو دو اور حصے۔اهداء پر شائع کروں۔وبالله التوفيق ولا حول ولا قوة الا بالله العلى العظيم طالب دعا جلسه سالانه ملک صلاح الدین درویش بیت الفکر ( دارا مسیح ) قادیان مشرقی پنجاب ۲۲/۱۲/۵۰