اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 81 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 81

80 ہے۔مثلاً ۱۸۵۸ء میں آپ نے دریائے گھاگرا کے کنارے پر باغیوں کا مقابلہ کیا۔اور اُن سے ایک توپ چھین لی۔اور دشمن کو بھگا دیا۔لیفٹیننٹ گورنر پنجاب کی طرف سے، ۱۸۷ء میں عطا کردہ سند سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب تعلیم کی ترویج کا بھی شوق رکھتے تھے۔ان کے اہل بیت نے ۱۹۰۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی تھی۔ان کے متعلق مزید حالات معلوم نہیں ہو سکے ہے مرز انیاز بیگ صاحب رئیس کلانور : مرزا احمد بیگ کے بیٹے مرزا نیاز بیگ صاحب ضلعد ار نہر پراونشل درباری تھے۔۳ آپ کے قدیم معزز خاندان کا ذکر ضلع گورداسپور کے سرکاری گزیٹر (GAZETEER) میں جو بحکم سر کا ر۹۲ - ۱۸۹ء میں طبع ہو اپایا جاتا ہے۔آپ اور آپ کے تین صاحبزادگان (جن میں سے ایک مع اہلبیت ) تین سو تیرہ صحابہ میں سے تھے۔اور ایک خاندان کے اتنے افراد کا اس قابل عزت گروہ میں سے ہونے کا شرف معدودے چند خاندانوں کو ہی حاصل ہوا۔لیکن افسوس کہ ان کے بیٹے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب خلافت ثانیہ سے وابستہ نہ ہوئے۔اور نہ صرف یہ که خود حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ تعالیٰ کی وابستگی کی برکات سے محروم ہوئے بلکہ اپنے والدین اور دو بہنوں اور اپنے چھوٹے بھائی مرزا سکندر بیگ صاحب کو محروم رکھنے کا باعث بھی بنے۔شجرہ نسب اگلے صفحہ پر ملاحظہ کریں