اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 283 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 283

284 رتن باغ ٣/٩/٥٠ * والے زلزلہ کے بعد چند ماہ قیام کیا اور مسجد کی مرمت کے زمانہ میں اس میں جمعہ بھی ہوتا رہا ہے۔اس کے اندر سے حضرت مسیح موعود کے حجرہ کو لکڑی کی سیڑھی جاتی تھی۔8)۔سیدہ ام ناصر صاحبہ والے برآمدہ کے ساتھ والے جنوبی دالان میں اور پھر اس کے ساتھ والی جنوبی کوٹھری (متصل سیڑھی ) میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رہائش رہی ہے۔9)۔اسی طرح سیدہ ام طاہر مرحومہ کے برآمدہ کے ساتھ جانب جنوب والی * چھوٹی کوٹھری میں بھی رہائش رہی ہے بلکہ اس کے لئے حضرت صاحب نے ایک دفعہ امرتسر سے ایک قالین بھی اس کے ناپ کا بنوایا تھا۔10 )۔اگر حضرت مسیح موعود کے مطبع اور مہمان خانے اور باہر کے کنوئیں اور کتب خانہ بک ڈپو ) جس میں اب غالبا امیر صاحب رہتے ہیں وغیرہ کو بھی اس نقشہ میں شامل کر لیا جاتا تو مناسب تھا تا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذاتی یادگار میں ایک جگہ جمع ہو جائے۔11 )۔مقبرہ بہشتی کا نقشہ مع مکان ملحقہ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جنازہ رکھا گیا وہ علیحدہ جانا چاہئے کیونکہ شاید اس کے ساتھ شامل ہونے کی گنجائش نہ ہو۔مرزا صاحب کو سلام اور شکر یہ پہنچا دیں۔جزاکم اللہ خیراً خاکسار مرزا بشیر احمد بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد ه فصلی علی رسولہ الکریم على عبده السيح الموعود مکرمی محترمی مرزا برکت علی صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ آپ کا خط موصول ہوا اور نقشے بھی۔میں انشاء اللہ بہت جلد نقشے پر نظر ڈال کر آپ کی خدمت میں اپنی رائے لکھ کر بھجوا دونگا اور اس کے ساتھ نقشے بھی۔پھر آپ اسے۔۔۔کروا کے مجھے بھی اس کی تین کا پیاں بھجوائیں۔پیمائش بھی درج کر دی جائے اور اگر عام طریق مکرم بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی فرماتے ہیں کہ سبقت قلم سے حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف سے جانب جنوب والی کو ٹھڑی تحریر ہو گیا ہے۔جانب شمال والی کوٹھڑی مراد ہے۔(مؤلف)