اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 106 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 106

105 سرجن از فاضل کا ضلع فیروز پور ۵ امئی ۱۹۰۰ء ۱۹ حضرت اقدس کے تعریفی کلمات : حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ : ”ہمارے دوست مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم ایک مدت سے بیمار چلے آتے تھے۔آخر ۱۹۰۰ء میں ان کی حالت بہت بگڑ گئی اور وہ فاضل کا میں اپنے بھائی مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹنٹ سرجن کے پاس چلے گئے۔کچھ دنوں بعد دعا کے لئے ان کا خط آیا ہم نے دعا کی تو خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ایسی کہ گویا چاند کے ٹکڑے اکٹھے کر کے بنائی گئی ہے۔اور ایک شخص نہایت خوش شکل عزیز مرحوم کو اس سڑک پر لئے جارہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے۔اس خواب کی تعبیر یہی تھی کہ ان کا خاتمہ بخیر ہوگا، اور وہ بہشتی ہے۔اور نورانی چہرہ والا شخص ایک فرشتہ تھا جو اس عزیز کو بہشت کی طرف لے جارہا تھا۔ہم نے یہ خواب مرزا یعقوب بیگ صاحب کو لکھ دیا اور اپنی جماعت میں بھی شائع کر دیا۔چنانچہ ۶ ماہ کے بعد اس عزیز نے وفات پائی۔اور جب ہمارے پاس تار پہنچا اور ہم نے تعزیت کا خط لکھنا شروع کیا اور ہماری توجہ اس عزیز کی طرف تھی کہ کس طرح وہ ہماری آنکھوں کے سامنے ناپدید ہو گیا تو اس حالت میں الہام ہوا۔مبارک وہ آدمی جو اس دروازہ کی راہ سے داخل ہوں یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ عزیزم مرحوم کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی۔مرحوم مذکور نیک بخت، جوان، صالح اور اولیا ء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔اس کے گواہ مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹنٹ سرجن، مولوی حکیم نور الدین صاحب مولوی عبد الکریم صاحب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے مفتی محمد صادق صاحب مولوی شیر علی صاحب حکیم فضل دین صاحب میر ناصر نواب صاحب، شیخ عبدالرحمن قادیانی صاحب، شیخ عبدالرحیم صاحب اور کثیر جماعت لاہور کپورتھلہ سیالکوٹ وغیرہ۔۲۰ “ مرحوم کی قابل رشک سعادت: کیا ایسے شخص کی سعادت میں کسی کو شبہ ہوسکتا ہے کہ جو بہشتی مقبرہ کے قیام سے قریباً پونے پانچ سال قبل ۲۸ اپریل ۱۹۰۰ء مطابق ۲۷ ذوالحجہ ۱۳۱۸ھ کو بمقام فاضل کا فوت ہوکر دفن