اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 41 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 41

41 ہے جس سے مخالف لوگ ایک مسلسل غم دیکھ رہے ہیں۔اب ضروری ہے کہ بموجب قانون وَتِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ان کو بھی کچھ خوشی پہنچائی جائے۔سواس الہام کی بناء پر کوئی امر ہمارے لئے ناگوار اور ان کے لئے موجب خوشی کا ظاہر ہو جائے گا۔۔۔مذکورہ بالا الہام میں خدا تعالیٰ پیشگوئی کے طور پر فرماتا ہے کہ ایک ناگوار امر ظاہر ہو گا۔جو کسی قدر دشمنوں کی خوشی کا باعث ہو جائے گا۔۔۔۔۔مرزا غلام احمد مسیح موعود ۲۹ اپریل ۶۱۹۰۶ ۱۹ مارچ ۱۹۰۷ ء کو ایک رویا حضرت مسیح موعود کو ہوا تھا۔جو مفصلہ ذیل الفاظ میں ۲۱ مارچ کے اخبار میں شائع ہوا تھا۔خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا کہ اسی سے تو تم پر کسن چڑھا ہے۔یہ الہام بھی اب پورا ہوا ہے کیونکہ اپنے نو سالہ جوان پیارے لڑکے کے مرنے پر حضرت ام المومنین نے عام عورتوں کی طرح کوئی جزع فزع نہیں کی نہ کوئی چیخنا چلانا ہوا۔بلکہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون کہہ کر خدا کی تقدیر پر بالکل صبر کیا اور نہایت حوصلہ کے ساتھ اس مصیبت کو خدا کی رضا کے لئے برداشت کیا۔“ م اپریل ۱۹۰۷ء کو تین الہامات حضرت مسیح کو ہوئے تھے۔(۱) ”لائف آف پین“ یعنی تلخ زندگی (۲) یا اللہ رحم کر (۳) انّی مَعَ اللَّهِ فِي كُلِّ حَالِ پینے میں ہر ایک حال میں خدا کے ساتھ ہوں اس میں اس صبر اور شکر کی طرف اشارہ ہے جو بعد وفات مبارک احمد آپ کے چہرہ مبارک سے ظاہر ہورہا ہے۔“ ۱۴ ستمبر ۱۹۰۷ء کو دوسرے مرض کے وقت حضرت" کو الہام ہوا تھا۔66 لا عِلاج ولا يُحفظ “ جو دو دن بعد پورا ہو گیا۔مبارک احمد کی وفات سے چند روز پہلے حضرت مسیح موعود نے خواب میں دیکھا کہ ایک پانی کا گڑھا ہے میاں مبارک احمد اس میں داخل ہوا اور غرق ہو گیا۔بہت تلاش کیا گیا مگر کچھ پتہ نہیں ملا۔پھر آگے چلے گئے تو اس کی بجائے ایک اور لڑکا بیٹھا ہوا ہے۔“ مبارک احمد کی وفات سے پہلے صبح حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا تھایـــوم تـــاتـــی السماء بدخان مبین۔آپ نے اس وقت سمجھ لیا تھا کہ کوئی ایسا امر ظاہر ہونے والا