اصحاب احمد (جلد 1) — Page 30
30 اور صفحہ ۱۸۲ میں لکھا ہے کہ و بشرني ربّى برابع رحمة۔وقال انه يجعل الثلثة اربعة۔فهل لكم ان تقوموا مزاحمة وتمنعوا من الارباع المربعين فكيد و اكيداً ان كنتم صادقين۔ولادت سے پیشگوئیوں کا پورا ہونا : صاحبزادہ صاحب کی ولادت سے متعدد پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں : ۳۸ اٹھتیسواں نشان یہ ہے کہ لڑکی کے بعد مجھے ایک اور پسر کی بشارت دی گئی۔چنانچہ وہ بشارت قدیم دستور کے موافق شائع کی گئی اور پھر لڑکا پیدا ہوا اور اس کا نام مبارک احمد رکھا گیا۔" ۴۱۔اکتالیسواں نشان یہ ہے کہ عرصہ ہیں ۲۰ یا اکیس ۲۱ برس کا گذر گیا ہے کہ میں نے ایک اشتہار شائع کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ خدا نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میں چارٹر کے دوں گا جو عمر پاویں گے۔اسی پیشگوئی کی طرف مواهب الرحمن صفحہ ۱۳۹ میں اشارہ ہے یعنی اس عبارت میں الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اربعة من البنين وانجز وعده من الاحسان یعنی اللہ تعالیٰ کو حمد وثنا ہے جس نے پیرانہ سالی میں چارلڑ کے مجھے دئے اور اپنا وعدہ پورا کیا ( جو میں چارلٹر کے دوں گا ) چنانچہ وہ چارلڑ کے یہ ہیں محمود احمدا۔بشیر احمد ۲۔شریف احمد ۳۔مبارک احمد ۴ جو زندہ موجود ہیں ! عبد الحق غزنوی سے مباھلہ کی وجہ سے حضور پر برکات کا نزول: نیز فرماتے ہیں:۔66 ’’۱۵۹۔نشان میری کتاب انجام آتھم کے صفحہ اٹھاون میں ایک یہ پیشگوئی تھی، جو مولوی عبد الحق غزنوی کے مقابل پر لکھی گئی تھی جس کی عبارت یہ ہے کہ عبدالحق کے مباہلہ کے بعد ہر ایک قسم سے خدا تعالیٰ نے مجھے ترقی دی۔ہماری جماعت کو ہزار ہا تک پہنچا دیا۔ہماری علمیت کا لاکھوں کو قائل کر دیا۔اور الہام کے مطابق مباہلہ کے بعد ایک اور لڑکا ہمیں عطا کیا جس کے پیدا ہونے سے تین لڑکے ہو گئے اور پھر ایک چوتھے لڑکے کے لئے مجھے متواتر الہام کیا۔ہم عبدالحق کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مرے گا جب تک کہ اس الہام کو پورا ہوتا