اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 263 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 263

FROM STATION KASAULI FROM PERSON PASTEUR 262 TO STATION BATALA TO PERSON SHER ALI KADIAN SORRY NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM (انگریزی الفاظ اردو میں ) ٹوٹیشن بٹالہ فرام ٹیشن کسولی ٹو پر سن شیر علی قادیان فرام پرسن پیسٹور ساری نہ تھنگ کین بی ڈن فارعبدالکریم ترجمه مقام بٹالہ از مقام کسولی از جناب پیسٹور بنام شیر علی قادیان افسوس ہے کہ عبد الکریم کے واسطے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا۔اور دفتر علاج سگ گزیدگان سے ایک مسلمان نے متعجب ہو کر کسولی سے ایک کارڈ بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ "سخت افسوس تھا کہ عبدالکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا اس کے اثر میں مبتلا ہو گیا۔مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دعا کے ذریعہ سے صحت یاب ہو گیا۔ایسا موقعہ جانبر ہونے کا کبھی نہیں سنا۔یہ خدا کا فضل اور بزرگوں کی دعا کا اثر ہے۔الحمد للہ۔راقم عاجز عبداللہ از کسوئی سے ایک اور نشان الہی کے گواہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں: ( ۷ ) ساتواں نشان - ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کو صبح کو یہ الہام ہوا۔سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی۔خوش آمدی نیک آمدی۔چنانچہ یہ پیشگوئی صبح کو ہی قبل از وقوع تمام جماعت کو سنائی گئی اور جب یہ پیشگوئی سنائی گئی بارش کا نام ونشان نہ تھا۔اور آسمان پر ایک ناخن کے برابر بھی بادل نہ تھا اور آفتاب اپنی تیزی دکھلا رہا تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ آج بارش بھی ہوگی اور پھر بارش کے بعد زلزلہ کی خبر دی گئی تھی۔پھر ظہر کی نماز کے بعد یکدفعہ بادل آیا اور بارش ہوئی اور رات کو بھی کچھ برسا اور اُس کی رات کو جس کی صبح میں ۳/ مارچ ۱۹۰۷ء کی تاریخ تھی زلزلہ آیا جس کی خبر میں عام طور پر مجھے پہنچ گئیں۔پس اس پیشگوئی کے دونوں پہلو