اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 41 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 41

41 چاہئے۔تعلق رشتہ کو موجب برکت و فخر سمجھنا چاہئے اور اپنے آپ کو وہی من آنم کہ من دانم سمجھنا چاہئے۔میں نے رشتہ کیا اور زینب کو حضرت صاحب کے ہاں دیا۔ان دونوں رشتوں میں برابری کا خیال بالکل دل سے نکال دیا جس طرح میں حضرت اقدس کی عزت کرتا تھا۔وہی عزت و ادب بعد رشتہ رہا، اور ہے، اور جس طرح حضرت ام المومنین علیہا السلام کا ادب اور عزت کرتا تھا۔اسی طرح اب مجھ کو عزت اور ادب ہے اور اس سے بڑھ کر اسی طرح جس طرح اس پاک وجود کے ٹکڑوں کی میں عزت کرتا تھاویسی اب ہے۔میں تمہاری والدہ کی ناز برداری اس لئے نہیں کرتا کہ وہ میری بیوی ہیں۔گو مجھ کو شریعت نے سکھلایا ہے۔مگر میں جب میاں محمود احمد صاحب اور میاں بشیر احمد صاحب اور میاں شریف احمد صاحب کو قابل عزت سمجھتا ہوں اور مجھ کو ان کا ادب ہے اسی طرح مجھ کو تمہاری والدہ اور امتہ الحفیظ کا ادب ہے۔بلکہ مجھ کو سلام ، مظفر احمد ، ناصر احمد اور ناصرہ اور منصور احمد وظفر احمد کا ادب ہے۔اور پھر چونکہ بیوی خاوند کا رشتہ نازک ہے۔اور الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ کی تعمیل بھی مجھ پر ضروری ہے اس لئے میں ادب اور عزت کے ساتھ اس کی بھی حتی الوسع تعمیل کرتا ہوں۔پس اگر یہی طرز تم بھی برت سکو تو پھر اگر تمہاری منشاء ہو تو میں اس کی تحریک بعد استخارہ کروں۔ورندان پاک وجودوں کی طرف خیال لے جانا بھی گناہ ہے اور تم بھی استخارہ کرو۔راقم محمد علی خاں سلسلہ جنبانی حضرت نواب صاحب نے ذیل کے عریضہ کے ذریعہ سلسلہ جنبانی کی:۔دار السلام +1914 10 سیدی حضرت خلیفہ امسیح علیہ السلام فضل عمر مرم معظم مسلمکم اللہ تعالی سیدی حضرت ام المومنین علیہا السلام مکرمہ معظمہ سلمہا اللہ تعالیٰ السلام علیکم۔عرصہ سے خاکسار کو خیال تھا کہ اپنے کسی لڑکے کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرزندی میں دوں مگر حالات زمانہ اور لڑکوں کی حالت پر غور کرتا تھا اور جب تک کسی لڑکے پر اطمینان نہ ہو جرات نہ کر سکتا تھا۔اب جہاں تک میرا خیال ہے عبداللہ خاں کو اس قابل پا تا ہوں پس بلاکسی