اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 131 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 131

131 کیا تھا۔آپ کے دل میں جو اسلام کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور جو درد آپ کے دل میں موجزن تھا وہ اس وصیت سے ظاہر تھا۔آخر تک آپ اسی عشق اور محبت الہی پر قائم رہے۔قرآن مجید سے آپ کو والہانہ عشق تھا۔اور آپ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تفسیر کبیر نہایت شوق اور محبت سے پڑھتے تھے۔ایک بار مجھے بلا کر فرمایا کہ میں ایک قیمتی خزانہ سے محروم ہوں مجھے مہیا کریں۔تفسیر کبیر کی پہلی جلد دستیاب نہیں۔کہیں سے مہیا کریں۔میں ربوہ سے اپنی جلد لے کر حاضر ہوا۔جب میں نے اس کا ہدیہ لینے سے انکار کیا۔تو آپ ناراض ہوئے اور باصرار دیا۔13-14۔دو احباب کا بیان آپ کی اراضی پر کام کرنے والے منشی فضل الدین صاحب شاہ پوری بیان کرتے ہیں کہ آپ تمام مہمانوں کی تواضع اعلیٰ کھانوں، گوشت، مرغ اور انڈوں سے کرتے تھے۔ہم غریبوں کو ایسے کھانے کھلاتے جو ہم نے کبھی نہیں کھائے ہوتے تھے۔اخویم محمد احمد صاحب انور حیدر آبادی ایم اے کا رکن تعلیم الاسلام کا لج ربوہ اپنا تجر بہ بتاتے ہیں۔کہ مرحوم کسی ملاقاتی کو بغیر تواضع کے نہ جانے دیتے تھے۔15 - تاثرات مرزا عبد الحق صاحب مرحوم کے تدین واکرام ضیف وغیرہ کے متعلق پینتیس سالہ تجر به جناب مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ (امیر صوبائی سابق صوبہ پنجاب وصدر نگران بورڈ ) ذیل کے الفاظ میں بیان کرتے ہیں :۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت خوبیوں کے مالک تھے آپ نے ایک امیر گھرانہ میں ناز و نعمت میں پرورش پائی لیکن دل کے بہت غریب تھے۔اس عاجز کے ساتھ آپ کے تعلقات 1926ء کے قریب شروع ہوئے۔جب اس عاجز نے گورداسپور میں کام شروع کیا اور ہر ہفتہ قادیان جایا کرتا۔ایک نوابزادہ میں اور اس عاجز میں بڑا فرق تھا لیکن آپ نے کبھی اس فرق کا احساس نہ ہونے دیا اور ہمیشہ عالی حوصلگی اور حد درجہ حلم کا معاملہ کیا۔آپ ان بزرگوں میں سے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ پر زندہ ایمان ہوتا ہے اور اس کے آستانہ کے ساتھ اپنی ساری حاجات کو وابستہ کر دیتے ہیں۔آپ ہر معاملہ میں سب سے اول دعا کی طرف