اصحاب احمد (جلد 12) — Page 92
92 طرف سے آتی ہے وہ ماں اور باپ کی چپت سے بہت زیادہ پیار ومحبت اور اصلاح کا پہلو لئے ہوئے ہوتی ہے۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس نے پانچ سال از حد تکلیف اور مصیبت میں کاٹے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کے احسانات پر احسانات کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔لیکن مجھے اس ذات پاک کی قسم اس ساری بیماری کے دوران میں نے اپنے آپ کو اس سزا کا اہل پایا۔اور اس اصلاحی چیپت کا اہل سمجھا اور ایک منٹ کیلئے مجھے اپنے پیارے اور محسن خدا کے متعلق کبھی کوئی شکوہ شکایت پیدا نہیں ہوا ہے۔بلکہ شکریہ کے جذبات ہی موجزن رہے۔یہ میرے اور میرے مولیٰ کے درمیان راز ہے۔وہ ستار ہے اس نے اپنے بندوں کو اپنی پردہ دری سے منع فرمایا ہے۔ورنہ میں وضاحت سے ثابت کرسکتا ہوں کہ میرے مولیٰ نے اب بھی میرے ساتھ رحم و کرم کا ہی سلوک کیا ہے۔ورنہ جس کا میں مستحق تھا۔بہت بڑی سرزنش ہوتی۔لیکن اس ارحم الراحمین ، غفور ، رحیم، رازق، ودود، خدا نے اپنے پیارے بندوں کے طفیل میرے ساتھ نہایت نرمی اور پیار کا سلوک کیا۔بہت بڑی سزا کا اہل نہ گردانا۔بلکہ مجھے تمام مصائب سے نجات دی۔اب میری صحت دن بدن بحالی کی طرف آ رہی ہے۔لیکن بعض پریشانیاں مہاجرت کی وجہ سے اور پھر اس بیماری کے اخراجات کی وجہ سے لاحق ہوگئی ہیں۔مجھے اپنے رازق خدا سے پوری امید ہے کہ وہ جلدی دور ہو جائیں گی۔بسا اوقات میرے پر اس بیماری میں شب بیداری کے دورے آئے تو ساری ساری رات میں نے شکریہ ادا کرنے میں ہی وقت گزارا۔مجھے اس سزا کی کبھی حس نہیں ہوئی۔کیونکہ اگر یہ ابتلاء نہ آتا تو مجھ میں کئی ایک کمیاں اور خامیاں رہ جاتیں۔جو کہ میری رسوائی اور ذلت کا موجب ہوتیں۔یہ میرے اور میرے مولیٰ کے درمیان راز ہے۔وہ ساتھ ہے، ستار ہے، وہ نہیں چاہتا کہ کوئی اس کا بندہ اپنی پردہ دری کرے لیکن اپنے مولیٰ کو سبحان اور قدوس ثابت کرنے کیلئے چند الفاظ لکھ دیتے ہیں۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم آخر میں میں پھر احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب جنہوں نے میرے لئے دعائیں فرمائیں۔دین و دنیا کی برکات عطا فرمائے اور ہر ہم وغم سے آپ کو محفوظ و مامون رکھے آپ کو ہر قسم کی پریشانیوں اور مصائب سے نجات دے آپ کو اپنے اور میرے پیارے اور محسن خدا کی ابدی از لی رضا حاصل ہو ہم میں ایک دوسرے کی ہمدردی کا جذ بہ روز افزوں کرے۔ہم ایک