اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 93 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 93

93 دوسرے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد تصور کریں۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جو عہد ہمارے مولیٰ نے لیا ہے اس کو پورا کرنے والے ہوں۔آپ میرے لئے بھی دعا میں لگے رہیں۔خدمات سلسلہ آپ نے متعد دخدمات سلسلہ کی توفیق پائی۔مثلاً (1) 1919ء میں بطور قائم مقام آڈیٹر۔رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ بابت 19-1918 ءص14) (2) جلسہ 1917ء کے متعلق حضرت خلیفہ رشید الدین صاحب جنرل سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ رقم فرماتے ہیں :۔میں اب سب احمدیان قادیان کا اور ممبران سب کمیٹی برائے انتظام جلسہ سالانہ کا خصوصاً صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب و صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ومیاں عبد اللہ خاں صاحب اور ماسٹر محمد دین صاحب بی اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دن رات محنت اور مشقت اٹھا کر اور گرم بستروں کو خیر باد کہہ کر اپنے عزیز مہمانوں کی خاطر مدارات کی۔جَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ بابت 18-1917ء ص 12) (3) جلسہ سالانہ 1918 ء ملتوی ہو کر 1919ء میں منعقد ہوا۔روئداد میں مرقوم ہے :۔اسی طرح دار العلوم میں اُترنے والے مہمانوں کے متعلق ضروری انتظامات اور جلسہ گاہ کی تیاری کا کام میرے مکرم خاں صاحب محمد عبد اللہ خاں صاحب کے سپرد کیا گیا تھا۔غرض ناظمان جلسہ میں ایک خاص تعداد اور ذمہ داری کے اہم کاموں پر ایسے لوگوں کی تھی جو بالکل نئے تھے۔مگر خدا تعالیٰ کے خاص فضل و رحم سے اس مرتبہ انتظام جلسہ باوجود یکہ بہت ہی تھوڑی مدت میں کرنا پڑا۔نہایت عمدگی سے کیا گیا۔“ الحام 21 تا 28 مارچ 1919 ء ص 4) (4) جلسہ سالانہ 1924ء میں آپ مہتمم جلسہ سالانہ بیرون قصبہ تھے۔اس سال حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ کی وجہ سے احباب نسبتا کثرت سے آئے تھے۔چنانچہ مرقوم ہے:۔ان کا یہ کام اور فرض تھا کہ تمام ضروری اشیاء کو جن کی ضرورت پیش آئے سیکرٹری جلسہ سے طلب کریں اور تمام مدات کے افسروں سے ان کے کام کی رپورٹ حاصل کریں۔خود دورہ کر کے