اصحاب احمد (جلد 12) — Page 52
52 کی صداقتوں میں سے ایک عظیم الشان صداقت اور آیات اللہ میں سے ایک آیت اللہ ہے۔0 دنیا میں بہتیرے نکاح ہوئے ہیں اور ہوں گے۔مگر یہ نکاح جس کا خطبہ پڑھنے کیلئے میں مامور بقیہ حاشیہ اعلان نکاح کے متعلق الفضل نے شائع کیا۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مُجِيدٌ قران السعدين آج 7 جون 1915 ء مطابق 23 رجب المرجب 1333ھ دوشنبہ مبارک دوشنبہ ہے جبکہ خدا کے برگزیدہ نبی مسیح موعود کی صاحبزادی امتہ الحفیظ ( جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں دخت کرام فرمایا ہے اور جو خدا کے نشانوں میں ایک نشاں ہیں۔(حقیقۃ الوحی ص 218) کا نکاح مکرم معظم جناب خانصاحب محمد علی خان صاحب کے صاحبزادہ میاں محمد عبداللہ خاں صاحب سے ہوا۔حضرت نواب صاحب اور ان کا فرزندار جمند نہایت ہی خوش قسمت ہیں کہ ان کو وہ شرف ملا جو تیرہ سو سال میں کسی فرد بشر کو حاصل نہیں ہوا۔اور پھر میاں محمد عبد اللہ خان صاحب جو بلحاظ اپنے اخلاق حمیدہ وصفات نکو ہیدہ و پابندی احکام کتاب وسنت واطاعت مسیح موعود و فرمانبرداری خلفاء مسعود کے ایک قابل تعریف نوجوان ہیں۔ہزار ہا مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے حبالہ نکاح میں وہ مبارک خاتون آتی ہے کہ اس کے بعد لوگ ہزاروں لاکھوں نکاح کریں گے۔مگر یقینا وہ خدا کے مسیح موعود خدا کے رسول۔خدا کے نبی جَرِيَ اللهُ فِي حُلَلٍ الانبیاء کی بیٹی نہ ہوگی۔پس یہ بہت بڑا انعام الہی ہے جو اس خاندان پر ہوا اور جتنا بڑا انعام ہو اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے ہم جماعت احمدیہ کی طرف سے تمام خاندان رسالت اور خاندان حضرت نواب صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتے ہیں۔کہ الہی یہ قران السعدین مبارک ہو۔اور ان سے مسیح موعود کی نسل بڑھے ، پچھلے اور پھولے اور وہ تمام ان کمالات اور انعامات کی وارث ہو جن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی اولا د واحفاد سے وعدہ ہے۔اَللَّهُمَّ آمِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنِ (مورخہ 10 جون 1915ء) حضرت مسیح موعود کا الہام ہے يَوْمُ الْاِثْنَيْنَ مَا يَوْمُ الْاِثْنَيْنِ۔۔۔چونکہ یہ نکاح دوشنبہ کے دن قرار پایا۔جس سے ایک پیشگوئی پوری ہوئی۔اس لئے یہ دن مسیح موعود کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک نشان قرار دیا گیا۔