اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 53 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 53

53 " ہوا ہوں۔کچھ اور ہی شان رکھتا ہے۔حضرت عزیزہ مکرمہ امتہ الحفیظ حضرت مسیح موعود کے نشانوں میں سے ایک بہت بڑا نشان ہے۔آپ کی پیدائش کے متعلق حضرت صاحب کا الہام ہے ” دخت کرام اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دخت کرام کو ایک اور رنگ میں حضرت مبارک احمد کا رنگ بھی دیا ہے۔کرام کریم کی جمع ہے اور اس کو جمع میں خدا تعالیٰ نے اس لئے رکھا کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جَرِى اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ تھے الہام "كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي۔۔۔۔۔تشریح میں فرماتے ہیں کہ :۔خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے۔۔۔۔(حاشیہ حقیقۃ الوحی ص 72) اس لئے دخت کرام کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہوئے کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر تمام انبیاء کا مفہوم صادق آتا ہے اس لئے گویا عزیزہ امتہ الحفیظ سارے انبیاء کی بیٹی ہیں۔دوسرے پہلو کے لحاظ سے صاحبزادہ مبارک احمد کے رنگ میں اس طرح سے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا: یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہیں یہی ہیں پنجتن جن پر بنا ہے حضور نے جب یہ فرمایا صاحبزادہ مبارک احمد اس وقت زندہ تھے اور مبارک احمد کے سمیت پنجتن تھے۔لیکن جب مبارک احمد فوت ہو گئے تو اب یہ جو پنجتن کا لفظ تھا۔مبارک احمد کے فوت ہو جانے پر عزیزہ امتہ الحفیظ ہوئی۔نہ ہوتی تو ایک مخالف کہ سکتا تھا کہ بتاؤ اب پنجتن کون ہیں۔سوخدا کے فضل سے پنجتن کے عدد کی صداقت کو بحال رکھنے کیلئے خدا کی طرف سے عزیزہ مکرمہ کا وجود مبارک احمد کے قائم مقام ظہور میں لایا گیا۔پس عزیزہ امتہ الحفیظ کا وجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک بہت بڑا نشان ہے۔اس لئے میں نے یہ عرض کیا ہے کہ اس نکاح کو دوسرے نکاحوں پر فضیلت اور خصوصیت حاصل ہے اور ان معنوں میں یہ نکاح ایسا ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کا اور کوئی نکاح اس شان اور مرتبہ کا نہ ہوگا۔کیونکہ یہ نکاح خدا تعالیٰ کے ایک نبی بلکہ عظیم الشان نبی کی صداقتوں میں سے ایک صداقت ہے۔میں نے یہ جو چند آیات پڑھی ہیں۔ان کا خطبہ نکاح میں پڑھا جانا مسنون اور نبی کریم علی علی کے کلمات طیبات سے ثابت ہے۔ان آیات میں زن و مرد کے تعلقات نکاح کے اغراض اور آئین