اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 50 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 50

50 گئے۔ناقل ) بعد بلوغ تو دیع مناسب تصور فرمائیں۔عین مقصود ہے۔ایک احاطہ مکان جدا مناسب تصور فرمائیں یہ قبول۔بالکل جدا درست تصور فرمائیں۔وہ مناسب۔خلاصہ یہ کہ جو آپ مناسب تصور فرمائیں۔وہ ہی مناسب۔پس آپ ہی اس طرف سے وکیل ذمہ دار مربی ، ولی ،سب کچھ، میں حضور ہی پر چھوڑتا ہوں۔میں نے نہ مبارکہ بیگم صاحبہ کے موقع پر عذر کیا اور نہ اب۔حضرت نے ایک سال فرمایا۔وہ منظور کیا۔پانچ سال کہا۔اس سے انکار نہیں کیا۔ایک سال فرمایا ، اس سے منہ نہ پھیرا۔تین دن فرمایا۔نہایت شکریہ سے قبول کیا۔بس اب حضور جو کچھ مجھ کو کہنا چاہیں خود ہی میری جانب سے اپنے ارشاد کا جواب دیں کیونکہ میں حضور کی رائے کے خلاف عذر ہی نہیں کرتا۔محمد علی خاں اعلان نکاح نواب صاحب نے حضور کی خدمت میں تحریر کیا:۔دار السلام 6 جون 1915ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم سیدی حضور خلیفہ اسیح علیہ السلام مکرم معظم سلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم۔حضور کو غالبا معلوم ہے کہ میری طبیعت میں ایسے مواقع شادی وغیرہ میں نہایت سادگی ہے۔چنانچہ پہلے جو شادیوں کا سامان ہوا تھا۔وہاں بھی سادگی رکھی گئی تھی۔میرے نکاح کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ حضرت کے حکم اور منشاء کے مطابق ہوا تھا۔اب حضور کے حکم کا طالب ہوں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود کی جگہ اب حضور ہیں۔پس بالکل سادگی اس موقع نکاح عبداللہ پر ہونی چاہئے یا مثل سابق جیسا کہ میرے نکاح پر عمل ہوا تھا۔تا کہ ویسا سامان کیا جائے۔حضور اسی وقت اگر عنایت جواب سے مشکور فرما ئیں تو مجھ کوسہولت رہے گی۔محمد علی خاں السلام علیکم۔مجھے تو معلوم نہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا۔کہ اب وہ ہو یا نہ ہو، آپ کو جس طرح سہولت ہو کر یں۔ہماری طرف سے یہ معاملہ آپ پر ہی چھوڑا جاتا ہے۔خاکسار مرزا محمود احمد