اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 16 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 16

16 تو اپنے سامنے اس اسوہ کو رکھیں تا کہ ان کی نورانی شعائیں ان کے دلوں (اور ) دماغ کو روشن کر سکیں اور وہ ابتلاؤں کی آندھیوں اور جھکڑوں سے محفوظ و مامون ہوسکیں اور استقامت ( اور ) پختگی دکھائیں جو کہ ان بزرگوں کا طرہ امتیاز تھا۔اصحاب احمد نمبر 1 کوئی تین صد صفحہ کی کتاب ہے اور اصحاب احمد نمبر 2 جو کہ صرف حضرت والد صاحب کے حالات پر مشتمل ہے کوئی قریباً سات سو صفحات کی کتاب ہے۔اس کتاب کو پڑھنے سے قریباً تین مقدس دوروں کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کئی ایک غیر مطبوعہ خطوط بھی آپ کی نظر سے گزریں گے۔پھر یہ بھی آپ کو معلوم ہوگا۔شیطان ہر زمانہ میں اپنے چیلوں سے خدمت لیتا رہتا ہے۔کس طرح اس سعادت مجسم نے خدا تعالیٰ کی توفیق سے اپنے آپ کو ان کے شر سے محفوظ رکھا۔کس طرح امام وقت کی رضا و محبت اور پیار حاصل کیا اور کس طرح خلفاء وقت کی اطاعت و فرمانبرداری میں اپنی عمر گزار دی اور دنیاوی دھندوں کو کس طرح دین کی خدمت کے مقابلہ میں ناچیز سمجھا۔پس میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کام کو جو کہ ملک صاحب نے نہایت ایثار و قربانی کے جذبہ کے ماتحت کیا ہے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھنے کی توفیق دے اور مولیٰ کریم کے فضل سے آپ کی زندگیاں اس رنگ میں ڈھل جائیں۔جس رنگ میں ان لاثانی وجودوں نے امام زمان مہدی دوراں سے ہدایت حاصل کر کے ڈھالی تھیں۔آپ لوگ بھی ان پاک ہستیوں کی طرح احمدیت کی خدمت میں بہترین نمونہ پیش کرنے والے ہوں اور ابتلاؤں کے وقت استقامت اور مضبوطی کی ایک چٹان ثابت ہوں۔دین کو دنیا پر مقدم کر کے ایک بے مثل نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں تا باغ احمد میں پھر بہار آئے۔نہایت بہترین لذید پھل پیدا ہوں۔اس نور فشانی سے دنیا کا کونہ کو نہ بقعہ نور بن جائے۔اللَّهُمَّ آمِين يَا رَبِّ الْعَالَمِين (7) سیرت سرور ( اصحاب احمد جلد پنجم حصہ سوم ) پر موقر خالد ربوہ نے مارچ 1965ء کی اشاعت میں ذیل کا تبصرہ فرمایا ہے۔” جناب ملک صلاح الدین صاحب ایم اے ( درویش قادیان) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے مختلف اصحاب کرام کی سیرت پر متعدد کتب تالیف کر چکے ہیں۔گزشتہ سال اس سلسلہ میں آپ نے جماعت کے جید عالم اور بزرگ مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب کے حالات زندگی شائع