اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 10 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 10

10 میں نے حضرت نواب محمد علی خانصاحب کی زندگی میں انہیں ایک اونچی جگہ جیسے تخت پر بیٹھے دیکھا اور ایک نوجوان نے آکر نذرانہ کے طور پر ایک کتاب پیش کی جسے پکڑ کر دیکھ کر خوشنودی کی نظر سے آپ نے اس نوجوان کو دیکھا۔یہ خواب گو یا اصحاب احمد جلد 2 کے ذریعہ پوری ہو گئی میں ان احباب سے جن کا سابقہ کتب میں ذکر کرتا رہا ہوں ان کی مختلف النوع اعانتوں کیلئے ممنون ہوں۔اس بار بالخصوص محترم ملک غلام فرید صاحب ایم اے ( مترجم قرآن مجید انگریزی و سابق مجاہد جرمنی و انگلستان و ایڈیٹرسن رائز در یویو آف ریجنز ) کا بے حد ممنون ہوں جنہوں نے اپنے نہایت عزیز ، مشفق دوست کی سوانح حیات کا مسودہ بالاستیعاب مطالعہ کر کے مجھے زریں ہدایات سے مستفیض فرمایا۔فَجَزَاهُ اللَّهُ تَعَالَى اَحْسَنَ الْجَزَاءِ احباب کرام مہربانی کر کے اس کتاب کے عنداللہ مقبول ہونے کیلئے دعا فرما ئیں۔بیت الدعا ( دار ا مسیح ) قادیان خاکسار طالب دعا ملک صلاح الدین (رکن و آڈیٹر ہرسہ انجمن ہائے احمد یہ قادیان بھارت ) تبصرے (1) ماہنامہ خالد ربوہ بابت نومبر دسمبر 1963 ء رقم طراز ہے:۔سیرت سرور، اصحاب احمد جلد پنجم حصہ دوم، اصحاب احمد کے نام سے موسوم سلسلہ ہائے کتب کے مولف محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے درویش قادیان جماعت کے لکھے پڑھے حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔موصوف بڑی ہی محنت و کاوش سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی مرتب کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ایک درجن سے زائد جلد میں شائع کروا چکے ہیں۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء اب آپ کی طرف سے جونئی تصنیف منصہ شہود پر آئی ہے۔وہ حضرت اقدس علیہ السلام کے جلیل القدر صحابی حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے حالات پر مشتمل ہے۔