اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 77 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 77

77 تھیں۔درج ذیل کی جاتی ہیں۔جو آپ کے تعلق باللہ، اسلام پر مستحکم ایمان اور خاندان حضرت مسیح بقیہ حاشیہ مشکل ہے۔میں نے اپنے قلب کو ٹولا تو اس کو مضبوط پایا۔لیکن میں نے دیکھا کہ میرا جسم اس عہد میں میرا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں۔میری صحت اس قابل نہیں کہ محنت شاقہ برداشت کرسکوں۔اور میری تربیت اس قسم کی ہوئی ہے کہ کبھی محنت شاقہ برداشت نہیں کرنی پڑی۔آخر میں اس کے حضور جھک گیا۔جو کہ اپنے بندوں کے دلوں پر نظر رکھتا ہے اور جہاں وہ بے بس ہوں۔وہاں خود مد دکو پہنچتا ہے۔میری بیچارگی اور میری بے مائیگی کو دیکھ کر اس کا رحم اور اس کی نصرت اور اس کا فضل جوش میں آیا اور کام کرنے کی ایسی راہ مجھے سمجھا دی۔جو میرے لئے مالا يطاق نہ تھی۔ریز روفنڈ کو قائم کرنے کیلئے اور غیر احمدی احباب سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جو تحریک حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ بنصرہ نے کی تھی۔اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میں کانفرنس کے دوسرے دن عازم سفر ہوا اور اللہ تعالیٰ کے رحم اور فضل سے مجھے کل چار روز کے سفر میں دیگر مصروفیتوں کے ہوتے ہوئے چار ہزار کی رقم غیر احمدی بزرگوں، عزیزوں اور دوستوں سے حاصل ہوگئی اور میرا اور میرے مکرم بھائی خان عبد الرحمن خان صاحب کا اگر چندہ شامل کر لیا جاوے۔تو یہ رقم پانچ ہزار بن جاتی ہے اور بعض ایسی را ہیں اللہ تعالیٰ نے کھول دی ہیں اور بعض ایسی تجاویز ذہن میں آئی ہیں کہ کچھ بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رحم اور فضل کے ساتھ یہ رقم تھوڑے عرصے کے اندر دس بارہ ہزار تک پہنچ جائے۔میں نے یہ رقم اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول ہونے کی حیثیت سے جمع کی ہے۔اور یہ رقم اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی طرف سے ہی دفتر بیت المال میں جمع کرائی جائے گی۔میں اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی خدمت میں یہ بھی عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ پہلے ہماری ایسوسی ایشن کا انتظام قابل تسلی نہ تھا۔اور ابھی تک اس ایسوسی ایشن نے کوئی نمایاں کام کر کے نہیں دکھایا تھا۔اس لئے یہ بے جان سی ہو رہی تھی۔اب اس ایسوسی ایشن کے نظام کو بدلا گیا ہے۔چنانچہ سید محمود اللہ شاہ صاحب بی اے سیکرٹری ایسوسی ایشن تجویز ہوئے ہیں۔سید صاحب کی قابلیت اور حسن اخلاق سے کوئی اولڈ بوائے ناواقف نہیں۔مجھے امید ہے کہ آپ کی سیکرٹری شپ میں ہماری ایسوسی ایشن نمایاں ترقی حاصل کرلے گی۔میری تمام اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول سے درخواست ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے مفصل پتوں سے انہیں مطلع فرمائیں تا کہ ان کو ممبران سے خط وکتاب کرنے میں آسانی ہو۔اس کے بعد میں یہ بھی درخواست کروں گا کہ وہ اپنے عزیز واقارب اور دوستوں میں اپنے اثر کو کام لاتے ہوئے اس کارخیر کیلئے روپیہ اکٹھا کریں اور جو رقم وہ ارسال فرما ئیں۔اس سے سیکرٹری صاحب کو مطلع فرما ئیں۔اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے ریز ورفنڈ میں ایک ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔کیا ہی اچھا ہوا اگر ہم سب مل کر کم از کم ہمیں ہزار کی رقم اس فنڈ کیلئے اکٹھی کر دیں۔ہم میں سے بہت باقی حاشیہ اگلے صفحہ پر )