اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 174 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 174

174 وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کے اندر داخل ہوں حضرت نواب صاحب کو میاں محمد عبداللہ خاں صاحب کے اس طرح 1 کیلے جانے کا علم ہو گیا اور انہوں نے اپنے ایک خادم میاں جیوا کو میاں صاحب کے پیچھے بھیج کر انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر داخل ہونے سے روک دیا۔اور جیسے میاں صاحب مغفورا کیلئے آئے تھے ویسے اکیلے ہی واپس چلے گئے۔بعد میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب کو احادیث کی کتابوں کے حوالہ جات نکال کر بتلایا گیا۔کہ اس بارہ میں ان کی شدت نا واجب تھی۔تو انہوں نے اپنے خیال کو بدل لیا۔بہر حال اس سارے واقعہ سے اتنا پتہ تو لگ جاتا ہے کہ ان دونوں عالی خاندانوں کی شادیاں کس سادگی سے ہوتی تھیں۔میں نے حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح عمری مرتبہ برادرم مکرم ملک صلاح الدین صاحب میں پڑھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد جب سیده مخد و مه حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ کا رخصتا نہ ہوا۔تو حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت بیگم صاحبہ کو اکیلے ساتھ لے کر بھرائی ہوئی آواز میں یہ فقرہ کہتے ہوئے کہ۔میں اس بے باپ کی بچی کو آپ کے سپرد کرتی ہوں حضرت نواب صاحب کے پاس چھوڑ آئیں۔حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کا لاہور کے کالجوں میں پڑھے ہوئے احمدی طلباء کے ایک حصہ پر بھی بہت بڑا احسان ہے۔جب آپ نے میٹرک پاس کر لی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے لاہور کے گورنمنٹ کالج میں داخل ہوئے۔تو اس وقت تک احمدی طلباء مختلف کالجوں کے ہوٹلوں میں رہتے تھے اور ان کے یکجا رہنے کا کوئی انتظام نہ تھا۔آپ کی اپنی رہائش کیلئے آپ کے چا سر ذوالفقار علی خان صاحب مرحوم کی عظیم الشان کوٹھی زرافشاں کوئیز روڈ پر جو موجود تھی۔لیکن غریب دل نوابزادہ نے اپنے غریب احمدی بھائیوں کے ساتھ رہنا پسند کیا اور دوڑ دھوپ کر کے احمد یہ ہوٹل قائم کروایا اور اس کیلئے ایک بہت اچھا مکان کرایہ پر لیا گیا۔1915ء سے لے کر 1947 ء تک جبکہ تقسیم ملک کے نتیجہ میں ہمیں قادیان سے ہجرت کر کے مغربی پنجاب آنا پڑا۔یہ وسٹل قائم رہا۔اس ہوٹل میں 16-1915ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے چند ماہ قیام کر کے ایم اے کا امتحان دیا۔اس وقت حضرت مولا نا محمد اسمعیل صاحب فاضل حضرت صاحبزادہ صاحب کے امتحان کی تیاری میں مددفرماتے ہو