اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 149 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 149

149 کی غلامی نہیں بلکہ حضور کے خاندان کی غلامی بھی آپ کیلئے باعث افتخار تھی۔ایک دفعہ الفضل میں محترم و معظم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بالقابہ کا ایک مضمون مولوی عبدالمنان عمر کی اس چھٹی کے جواب میں شائع ہوا۔جو انہوں نے چوہدری عبداللہ خاں صاحب مرحوم کی وفات پر لکھی تھی۔اتفاقاً اس دن خاکسار آپ کو ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ملنے گیا۔تو آپ اس وقت اس مضمون کو پڑھنے کے نتیجہ میں خاص روحانی کیفیت وسرور سے سرشار تھے۔مجھے فرمایا کہ سرش شہر واپس جا کر فلاں فلاں تین اہم شخصیتوں کو یہ مضمون آج ہی پڑھانا اور ان کو تاکید کرنا کہ بار بار پڑھیں اور اپنی ذہنی کیفیات کی اصلاح کریں۔آه ! چشم اشکبار اب صرف تصور سے اس مقدس چہرہ کو دیکھ سکتی ہے۔روز روز نہ تو ایسی روحانی شمعیں فروزاں ہوتی ہیں اور نہ ہی ایسے روحانی پروانے پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور بلند سے بلند روحانی درجات عطا کرے۔آمین 25۔ایک قدیمی خادم کے تاثرات الفضل 13-14اکتوبر 1961ء) رمیاں رحم دین صاحب جو حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے قدیمی ملازم تھے۔اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ 1924ء میں ہمرکاب رہے بیان کرتے ہیں کہ :۔ہم چند افراد میاں عبداللہ خان صاحب اور ان کی بہن اور بھائیوں کی خدمت پر مقرر تھے۔یہ سب بہت پیار محبت سے رہتے تھے۔میاں صاحب موصوف سب میں زیادہ با ہمت، دلیر اور جراتمند تھے۔اور حضرت نواب صاحب کو ان سے پیار بھی بہت تھا۔مرحوم اپنے والد صاحب کی بات سنجیدگی اور متانت سے مانتے۔عدم توجہی اور گستاخی آپ کے رویہ میں نہ تھی۔والد کے کچھ کہنے پر میاں عبدالرحمن خان صاحب رو پڑتے تھے۔میاں عبداللہ خان صاحب کا رجحان بچپن سے مذہبی تھا۔ا اپنے ملازموں کے ساتھ بہت محبت اور حسن سلوک سے پیش آتے تھے۔آپ کے ابتدائی اساتذہ حکیم محمد زمان صاحب، حافظ روشن علی صاحب اور بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی تھے۔جو اکثر سفر و حضر میں ہمراہ رہتے تھے اور آپ نے انہی سے تربیت حاصل کی تھی اور آپ ان سے بہت عزت و تکریم سے پیش آتے تھے۔میٹرک تک ہمیں اچھی طرح دیکھنے کا موقعہ ملا۔آپ سے کوئی قابل