اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 12 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 12

12 حصہ سوم میں آپ نے بعض چیدہ چیدہ احباب کے وہ تاثرات دیئے ہیں جو انہوں نے سید صاحب کے ساتھ میل جول، آپ سے ارتباط اور آپ سے تعلیم حاصل کرنے کے زمانہ میں ذاتی طور پر لئے۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب ایک بہت بڑے مرد مومن تھے جو اپنی نظیر آپ ہی تھے۔ہم پھر ایک بار ملک صاحب کا شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر طرح کی قربانی کر کے اتنے بڑے کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کام کیلئے چن لیا ہے۔بہر حال سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات پر مشتمل یہ حصہ سوم بھی بڑا مفید ہے۔(25 فروری 1964ء) (4) حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی نے اصحاب احمد جلد دوم اور مکتوبات اصحاب احمد جلد اول کے متعلق رقم فرمایا تھا۔ملک صلاح الدین صاحب نے اس سات صد صفحات کی کتاب کو نہ صرف ظاہری شکل میں دیدہ زیب شائع کیا ہے بلکہ سلسلہ احمدیہ کے ایک بیش قیمت خزانہ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام وصحابہ کرام کے غیر مطبوعہ مکتوبات و غیر مطبوعہ وحی درج کر کے محفوظ کیا ہے۔احباب اس کی قدر کر کے اس نیک کام کے جاری رکھنے میں مدد دیتے ہوئے کا ر ثواب میں شریک ہوں۔اسی طرح انہوں نے مکتوبات اصحاب احمد (صفحات 96) کی شکل میں حضرات خلفائے کرام ، حضرت ام المومنین ، حضرت مولوی عبدالکریم صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے 1947 ء اور بعد کے تاریخی مکتوبات وغیرہ مع بلاک شائع کر کے ایک احسن کام سرانجام دیا ہے۔“ ( الصلح 25 فروری 1954 ء صفحہ 5) (5) مکرم چوہدری محمد شریف صاحب سابق مجاہد بلا دعر بیہ نے رقم فرمایا:۔اس کتاب میں آپ نے جس قدر للہ محنت اٹھائی ہے وہ قابل قدر اور قابل تعظیم ہے۔تحقیق کو غایت درجہ تک پہنچا دیا گیا ہے اور ایسے ایمان افروز واقعات درج فرمائے ہیں۔جو اللہ تعالیٰ کی وحی حجتہ اللہ کی صداقت روز روشن کی طرح ظاہر کر رہے ہیں۔“ (اصلح 3 مارچ 1954ء صفحہ 5) (6) حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب نے غالباً دو اقساط میں الفضل میں اصحاب احمد پر تبصرہ شائع فرمایا تھا۔اس کا حوالہ اس وقت نہیں مل سکا۔ایک کاپی میں آپ کا قلمی تبصرہ موجود ہے۔جو درج ذیل کیا جاتا ہے۔شاید یہ وہی تبصرہ ہے۔