اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 113 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 113

113 فرمایا:۔سیرت حضرت میاں صاحب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو مبشر اولاد عطا کی۔جن کے متعلق اللہ تعالیٰ سے علم پا کر نیز فرماتے ہیں :۔پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہیں یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد طبعاً یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اولا دمبشرہ کے جسمانی جوڑے بھی ان کے مراتب جلیلہ کے مناسب حال اپنے اخلاق کریمہ کے لحاظ سے ہونے چاہئیں۔اور فی الحقیقت میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب اس لحاظ سے اس لائق تھے کہ حضور کی فرزندی میں قبول کئے جاتے۔ابھی آپ چھ سال کے تھے کہ آپ کی دوسری والدہ خالہ امتہ الحمید صاحبہ کو آپ کے متعلق بشارت ہوئی اور بارہ سال کے تھے کہ حضرت ام المومنین کو اس فرزندی کے متعلق بشارت ملی۔آئندہ صفحات میں احباب کے تاثرات ہدیہ قارئین کرام کئے جاتے ہیں۔( مطبوعہ مضامین میں نقل کرتے ہوئے اختصار کر دیا گیا ہے )۔ان تأثرات کثیر تعداد نے آپ کی مہمان نوازی ، باجماعت نمازوں کی ادائیگی ، صدقہ خیرات، اہل بیت کے احترام وغیرہ کا ذکر کیا ہے اس لئے اکثر جگہ میں نے اسے اختصار کی خاطر حذف کر دیا ہے۔تا تکرار نہ ہو۔ان تاثرات سے آپ کے مناقب جلیلہ پر روشنی پڑتی ہے۔اور ہمارے قلوب اس یقین سے پُر ہو جاتے ہیں۔کہ آپ کے حق میں بفضلہ تعالیٰ بشارات پوری ہو چکی ہیں۔اور یہ افتخار بجاطور پر اللہ تعالیٰ سے آپ کیلئے مقدر ہو چکا تھا۔0 0 16 فروری 1902ء کی ڈائری میں اپنی زوجہ محترمہ امتہ الحمید صاحبہ کے متعلق حضرت نواب صاحب تحریر فرماتے ہیں :۔”میرے گھر سے رویا دیکھا کہ پانچ لڑکے ہیں۔ایک میاں محمود، دوسرا (باقی حاشیہ اگلے صفحہ پر )